Chitral Times

Dec 1, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلچ ریور بیڈ (شوتار) چترال میں ابی پرندوں کی شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

شیئر کریں:

بلچ ریور بیڈ (شوتار) چترال میں ابی پرندوں کی شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوارالحق کی زیر صدارت بلچ ریور بیڈ  (شوتار) کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔ جس میں اے ڈی سی فائنانس انور اکبر خان, سیٹلمنٹ افیسر محمد عرفان الدین ,ڈسٹرکٹ اٹارنی, اسسٹنٹ کمشنرز اور ایکسین محکمہ ابپاشی نے شرکت کی۔۔

بلچ ریور بیڈ جو کہ سرکار کی ملکیت ہے اس حوالے سے اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئ ۔ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو بتایا کہ کسی کو بھی ریور بیڈ میں شکار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاۓ۔ تا کہ مہمان پرندوں کی بے دریغ شکار اور نسل کشی کو روکا جاۓ۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی بھی ھدایت کی.

یادرہے کہ چترال کے مختلف علاقوں میں آبی پرندوں کی غیر قانونی شکار خصوصا بلچ شوتار میں مصنوعی تلاب بنا کر نقل مکانی کرنے والے پردنوں کی بے دریغ شکار کی شکایات کافی عرصے سے زد عام تھی جبکہ اس سلسلے میں بعض مکتبہ فکر کی طرف سے سوشل میڈیا پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ جس پر ایکشن لیتے ہویے ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوار الحق نے شکار پر پابندی عاید کردی ہے۔ تاہم بعض افرادکا کہناہے کہ بلچ شوتار مہتر چترال کی ملکیت ہے لہذا شکار پر پابندی بلا جواز ہے۔ جبکہ اس سلسلے چند سال پہلے  مہتر چترال نے بھی ابی پرندوں کی بے دریغ شکار پر پابندی عاید کی تھی ۔  اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ اس پابندی پر کس حد تک عمل درآمد کرانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ جبکہ صبح صادق سے پہلے مہمان پرندوں پر ہوایی فایرنگ کے ساتھ تلاب میں اترنے کی صورت میں ریپیٹر گن کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جوکہ  غیرقانونی اور جرم ہے ۔

چترال کے مختلف مکاتب فکر نے اس پابندی کا خیر مقدم کرتے ہویے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انتظامیہ اس پابندی پر مکمل عملدرآمد کر اکے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی بے دریغ شکار کو روکنے میں کردار ادا کریگی۔

chitraltimes dc chitral lower ban on hunting in balach river bed chitraltimes dc chitral lower ban on hunting in balach river bed1


شیئر کریں: