Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ایجنسی فار ہابیٹاٹ کے زیراہتمام بونی میں ڈی آر آر ڈے کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

آغا خان ایجنسی فار ہابیٹاٹ کے زیراہتمام بونی میں ڈی آر آر ڈے کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) آغا خان ایجنسی فار ہابیٹاٹ (اکاہ ) کے زیر اہتمام ڈی آر آر (ڈیزاسٹر رسک ریڈکش) ڈے کے سلسلے میں اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ولی محمد یفتالی اور آر پی ایم امیر محمد نے آغا خان ایجنسی فار ہابیٹاٹ کے کاموں سے اگاہی دی جبکہ جاوید احمد نے شیک آؤٹ ڈرل اور زلزلے سے بچاؤ کے متعلق مختلف اقدامات سے تمام شرکا محفل کو بریفننگ دے دی۔

جیو لوجسٹ صلاح الدیں نے افات سے متعلق پیشگی اطلاع دینے کے نظام (ای ڈبلیو ایس ) پر پریزینٹیشین دی ۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہویے اسماعیلی کونسل کے پریذیڈنٹ امتیاز عالم نے کہا کہ آغا خان ایجنسی فارہابیٹاٹ اور حکومت کو ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے کی پیش کش کی۔
تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے آغا خان ایجنسی فار ہابیٹاٹ کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ سیلاب کے دوران اکاہ نے سب سے پہلے سیلاب متاثرین کی مدد کی اور موقع پر پہنچ کر ان کو فسٹ ایڈ اور دیگر ضروری سامان مہیا کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فدا الکریم نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اے کے ڈی این اور آغا خان ایجنسی فار ہابیٹاٹ کے مشکور ہے کہ وہ وقت کے ساتھ حکومت کو مختلف اوقات میں مدد دیتے آرہے ہیں، حالیہ سیلابی صورتحال ہو یا ترقیاتی پروگرام ادارے نے اپنے وسائل اور دیگر طریقے سے حکومت کا ساتھ دیا، جس پر ہم اکاہ کے شکر گزار ہیں۔ اور ہم مستقبل میں بھی یہی باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہیں۔

سیمنار میں غیر سرکاری اداروں کے سربراہان کے علاوہ ریسکیو 1122 کے اہلکار, پ سیاسی عمایدین اور مختلف ڈپارٹمنٹس کے ہیڈ بھی موجود تھے۔

chitraltimes akah drr seminar booni upper chitral6 chitraltimes akah drr seminar booni upper chitral3 chitraltimes akah drr seminar booni upper chitral2 chitraltimes akah drr seminar booni upper chitral

chitraltimes akah drr seminar booni upper chitral5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66882