Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال میں کمشنر ملاکنڈ کی ہدایت پر غیر قانونی اڈوں اور بس سٹینڈ کے خلاف آپریشن,این او سی کے بیغیرتعمیرات کے خلاف کاروائی، متعدد مکانات سیل کردییے گیے

Posted on
شیئر کریں:

لوئر چترال میں کمشنر ملاکنڈ کی ہدایت پر غیر قانونی اڈوں اور بس سٹینڈ کے خلاف آپریشن,این او سی کے بیغیرتعمیرات کے خلاف کاروائی، متعدد مکانات سیل کردییے گیے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال وقاص مسعود چودھری نے تحصیلدار لوئر چترال خلیل اللہ کے ہمراہ چترال شہر میں غیر قانونی اڈوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی غیر قانونی اڈے اور بس سٹینڈ سیل کئے اور سختی سے ہدایت کی کہ کسی کو بھی غیر قانونی اڈہ چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال شہروز مفتی نے ٹی ایم اے سے این او سی اور بلڈنگ پلان حاصل کرنے کے بغیر کمرشل اور رہائشی تعمیرات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بلچ چترال میں کئی زیر تعمیر عمارتوں کو سیل کیا۔انھوں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ کمرشل یا رہائشی تعمیرات کے لئے پہلے ٹی ایم اے سے این او سی اور بلڈنگ پلان حاصل کریں۔ بصورت دیگر غیر قانونی تعمیراتی کام کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

chitraltimes illegal building seald chitral ac chitraltimes illegal building seald chitral ac balach chitraltimes dc sealed illegal transport ada chitral ac


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66850