Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال  کے تہذیب و ثقافت اورشخصیات سے متعلق معلومات ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی کے کالمز سے حاصل کرتا ہوں۔ چیف جسٹس 

شیئر کریں:

چترال  کے تہذیب و ثقافت اورشخصیات سے متعلق معلومات ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی کے کالمز سے حاصل کرتا ہوں۔ چیف جسٹس

چترال (ظہیر الدین سے) ٹاؤن ہال میں وکلاء کے اجتماع سے خطاب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصررشید خان نے اپنی تقریر کے دوران چترال کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چترال کے مسائل کے ساتھ ساتھ اس کی تہذیب و ثقافت اور شخصیات کے بارے میں مکمل معلومات رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب معلومات ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے روزنامہ آج میں شائع ہونے والے کالمز سے حاصل کرتے ہیں جو کہ جامع اور دلچسپ ہوتے ہیں اور وہ ان کا کوئی کالم مس نہیں کرتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیضی کی ان تحریروں سے چترال کے نمایاں شخصیات کے بارے میں مکمل آگہی ہوئی اور وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ چترال کے لوگ کتنے ذہین اور با صلاحیت ہیں۔


شیئر کریں: