Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی سے آوی تک سڑک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا، وزیرزادہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔۔نورعالم 

شیئر کریں:

بونی سے آوی تک سڑک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا، وزیرزادہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔۔نورعالم

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ویلج کونسل اوی کے وائس چیرمین نور عالم نے منگل کے روز بونی سے اوی تک سڑک کی تعمیراتی کام کا افتتاح کیا جوکہ گزشتہ چار دہائیوں سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈر میں بدل گیا تھا اور موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے نہایت تنگ پڑگئی تھی جبکہ کئی حادثات بھی اس وجہ سے رونما ہوئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس انتہائی اہم نوعیت کے روڈ پراجیکٹ کے لئے ان کے مطالبے پر انہوں نے نہ صرف منظوری دی بلکہ چند مہینوں کی قلیل مدت میں اس پر کام بھی شروع کرکے سنوغر سے لے کر بونی تک کے عوام کے دل جیت لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دیگر پارٹیوں کے منتخب نمائندے اور لیڈر صرف وعدہ کرنا جانتے ہیں جبکہ نبھانا نہیں اور پارٹی کارکنان ان کے پیچھے در بدر کی ٹھوکرکھاکر دلبرداشتہ ہوکر بیٹھ جاتے ہیں لیکن وزیر زادہ خالی خولی وعدہ کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور بونی اوی روڈ اس کا سنہرا مثال ہے جس کا انہوں نے چند ماہ پہلے اپنے دورہ اوی کے دوران بطور وائس چیرمین ان سے مطالبے پر اعلان کیا تھا جوکہ اب حقیقت میں بدل گئی اور بونی سے لے کر سنوغر تک عوام کی زبان پر وزیر زادہ کے لئے تعریف ہی تعریف ہیں۔ نور عالم نے کہاکہ سڑک کی اس منصوبے کا دیرینہ مطالبہ کرنے پر سنوغر سے اوی تک کے عوام نے وزیر زادہ کو یک زبان ہوکر پیغام بھیج دیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وزیر زادہ جسے نامزد کردیں گے، سب ان کو ریکارڈ تعداد میں ووٹ دے کر اپنی احسان شناسی کا ثبوت دیں گے۔بونی اوی روڈ پر نور عالم کے ہاتھوں افتتاح کے بعد ہیوی مشینریوں کے ذریعے کام زور وشور سے شروع ہوگئی۔ اس موقع پر موجود عوام نے وزیر زادہ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔


شیئر کریں: