Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پراٸمری ٹیچرز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا۔بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر

Posted on
شیئر کریں:

آل پراٸمری ٹیچرز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا۔بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر

اپر چترال(جمشیداحمد) اپر چترال میں ال پراٸمری ٹیچرز کا صوباٸی قیادت کی حکم پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پانچویں دن بھی جاری رہا اس سلسلے میں ال پراٸمری ٹیچرز موڑکھو کشم تا کوشٹ گورنمنٹ پراٸمری سکول سماگول میں سکول بند کر کے احتجاج کر رہے ہیں جس کی وجہ سے تمام پراٸمری سکول بند ہیں اور بچوں کی پڑھاٸی بری طرح متاثر ہیں اسی طرح اج کشم سے لیکر کوشٹ تک تمام فیمل سکول ٹیچرز موڑکھو نے بھی اس احتجاج میں بھرپورشرکت کی اوراپنے اپنےسکول بند کرکے کمیونٹی ماڈل سکول وریجون میں سکول ٹاٸیم میں احتجاج کیے اور دھرنا دیے۔ اخری خبر انے تک صوباٸی سطح پر مزاکرات سول سکرٹریٹ پشاور میں حکومت سے جاری تھی مظاہریں کا کہنا ہے کہ مزکرات ناکام ہونے کی صورت میں ال پراٸمری ٹیچرز أپر چترال میل اینڈ فیمل ہیڈ کواٹر بونی جاکر احتجاج کرینگے اور دھرنا دین گے۔جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عاٸد ھوگی۔۔

chitraltimes ptc teachers upper chitral protest continue3 chitraltimes ptc teachers upper chitral protest continue female teachers

chitraltimes ptc teachers upper chitral protest continue


شیئر کریں: