Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی سڑکوں کی حالت انتہائی مخدوش ہے جن پر مسلسل سفر کرنے والوں پر ترس آتا ہے،  اور مائننگ کے نام پر ماحول کو تباہ کرنے کا سلسلہ بھی تشویشناک امر ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان کا چترال بار سے خطاب 

Posted on
شیئر کریں:

چترال کی سڑکوں کی حالت انتہائی مخدوش ہے جن پر مسلسل سفر کرنے والوں پر ترس آتا ہے،  اور مائننگ کے نام پر ماحول کو تباہ کرنے کا سلسلہ بھی تشویشناک امر ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان کا چترال بار سے خطاب

chitraltimes chief justice peshawar high court visit chitral justice qaisar khan

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی بار اور بینچ کو اپنے آپ سے الگ نہیں سمجھا کیونکہ بار اور بینچ ایک ہی خاندا ن کے ممبران کی طرح ہیں جن کے درمیان خوشگوار تعلق کار سے مقدمات میں مصروف اور عام عوام دونوں کو فائدہ ہوتا ہے اور اس تعلق کو مضبوط بنانے میں انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس حقیقت کی بنا پر وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وکلاء کو درپیش مشکلات دراصل عوام کے بھی مسائل ہیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہئے۔ پیر کے روز لویر چترال میں وکلاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے اور ان کی اعلیٰ درجے کی حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ اقتدار کی کرسیوں متمکن افراد انہیں خصوصی طور پر رحم کی نظروں سے دیکھیں اور ان کے مسائل حل کریں جبکہ چترال میں پسماندگی ابھی تک برقرار ہے اور خصوصاً سڑکوں کی حالت انتہائی مخدوش ہے جن پر مسلسل سفر کرنے والوں پر ترس آتا ہے جبکہ اس کا مشاہدہ انہوں نے بذات خود گزشتہ سال اپنے دورہ چترال کے موقع پر کرتے ہوئے پشاور واپسی پر انہوں نے این ایچ اے کے اعلیٰ حکام کو اس بارے میں سخت ہدایات جاری کی تھی اور40 کروڑ روپے بھی اس ضمن میں حکومت نے جاری کردی لیکن کام معیار اور رفتار کے لحاظ سے غیر تسلی بخش ہے۔

 

چیف جسٹس نے کہاکہ جنگلات کی بے دردی اور بے رحمی سے کٹائی انتہائی تشویش ناک بات ہے اور مائننگ کے نام پر ماحول کو تباہ کرنے کا سلسلہ بھی تشویشناک امر ہے جس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس بات کا سختی سے پابند ٹھہرایا جائے گاکہ وہ اس سلسلے کو بند کرنے میں مزید وقت ضائع نہ کرے تاکہ جنگلات کو بچائے جاسکیں جوکہ اس صوبے کی ماتھے کو جھومر اور حسن ہیں اور دریائے سوات سمیت دوسرے دریاوں کی بحالی کے لئے قدم اٹھائے گئے ہیں اور دریاوں کے کنارے ریت اور بجری نکالنے کا بھی نوٹس لیا گیا ہے جوکہ تشویشناک صورت اختیار کرگئی ہے اور زمینی حقیقت بدقسمتی سے اس طرح تھی کہ تاتاری اور منگول حملہ آوروں کی یاد تازہ ہوئی جولوٹ مار وہ مفتوحہ علاقوں کے ساتھ کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی نسل کو ایک ایسی قدرتی ماحول دے کرجانا ہے جوکہ آلودگی اور بربادی سے پاک ہو اور ہمیں اس بات کو ذہن نشین کرنا ہے کہ ہمارا جینا اورمرنا اس مملکت پاکستان کے لئے ہونا چاہئے اور ہمیں اس کی عز ت اور ابرو کو سب چیزوں پر فوقیت دینا ہے اور ہر چیز کوروپے پیسے کی ترازو میں نہیں تولا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی اور تباہ مائننگ پر انہوں نے پابندی لگادی ہے اور پہاڑوں پر بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے ماحول کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام کو پابند بنایا جارہا ہے۔

 

جسٹس قیصر رشید خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سپاسنامہ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگلے ہفتے ہی ہائی کورٹ کا جج چترال میں سرکٹ کورٹ میں مقدمات سننے کے لئے آئے گا جس کے لئے وکلاء کو اپنی حاضری یقینی بنانی ہے اور وکلاء برادری ان کے ساتھ مل کر عوام کے مصائب میں کمی لانے میں مدد دیں۔ انہوں نے چترال میں سرکٹ کورٹ میں ویڈیو لنک کے نظام کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر حیات ایڈوکیٹ اور صوبائی بار کونسل کے ممبر سید فرید جان ایڈوکیٹ نے چترال میں جوڈیشری سے متعلق مسائل بیان کرتے ہوئے چترال میں 2019ء سے سرکٹ کورٹ کا انعقاد نہ ہونے، سرکٹ کورٹ میں ویڈیو لنک کے نظام کو جدید بنانے، ایڈیشنل کمشنر اور بورڈ آف ریونیو کے مقدمات کیلئے چترال میں کیمپ کورٹ منعقد کرنے اور سرکٹ کورٹ میں مقدمات کے سلسلے میں سیشن جج کو خصوصی اختیارات تفویض کرنے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ دروش میں ایڈیشنل سیشن جج کورٹ اور گرم چشمہ میں سول کورٹ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں معدنیات کی لیز میں مقامی افراد کی محرومی اور شاہ بلوط کے جنگل کی بے دردانہ کٹائی کو رکوانے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوار لحق اور ڈی پی او سونیہ شمروز خان بھی موجود تھے۔ بعدازاں چیف جسٹس نے چترال میں زیر تعمیر جوڈیشنل کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔

chitraltimes chief justice peshawar high court visit chitral2

chitraltimes chief justice peshawar high court visit chitral president bar chitraltimes chief justice peshawar high court visit chitral3 chitraltimes chief justice peshawar high court visit chitral sajidullah adv


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66760