Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گزشتہ دن گولدور چترال میں ایک بچی کے مبینہ اغوا کی حقیقت سامنے آگئی جو کہ غلط فہمی کا نتیجہ ثابت ہوا

شیئر کریں:

گزشتہ دن گولدور چترال میں ایک بچی کے مبینہ اغوا کی حقیقت سامنے آگئی جو کہ غلط فہمی کا نتیجہ ثابت ہوا

چترال (ظہیر الدین سے ) گزشتہ دن گولدور میں ایک بچی کے مبینہ اغوا کی حقیقت سامنے آگئی جو کہ غلط فہمی کا نتیجہ ثابت ہوا۔ ڈی پی او لویر چترال سونیہ شمروز خان نے تھانہ چترال میں میڈیا کو بتایا کہ وقوعہ کے روز ریحان کوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک جوانسال خاتون گولدور کے قریب بازار کے  ایک دکان سے سودا لینے کے لئے جاتی ہوئی گلی میں کھیلنے والی ایک بچی کو ساتھ لے گئی اور ابھی دکان سے نکل رہی تھی کہ بچی کا چچا عبدالخالق وہاں پہنچ گئے اور خاتون سے پوچھ گچھ شروع کردی اور اسی اثناء ریحان کوٹ کا باشندہ ارسلان ولد خولان وہاں پہنچ کر عبدالخالق کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے جس کے دوران خاتون ڈر کے مارے موقع سے غائب ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ عبدالخالق کی درخواست پر پولیس نے ارسلان کو حراست میں لےکر ان کا بیان لینے کے بعد مبینہ اغوا کار خاتون کی تلاش شروع کردی تھی۔

 

ڈی پی او نے کہا کہ بچی کے چچا اور خاتون کے خاندان والوں نے باہم گفت وشنید کی اور اس غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا ۔ تھانے میں موجود عبدالخالق نے بھی میڈیا کے سامنے اس بات کی تصدیق کردی اور کہا کہ ان کا خاتون کے خلاف غلط فہمی دور ہوگئی ہے ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او چترال سعید الرحمن بھی موجود تھے۔ ارسلان کو بھی میدیا کے سامنے پیش کیا گیا جس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ عبدالخالق کو اس بات کی طرف مائل کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ وہ خاتون سے بھری بازار میں تفتیش کرنے کی بجائے اسے دکان سے باہر کے جائے کہ اس بات پر ان میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ ڈی پی او نے کہا کہ چترال میں بچوں کے اغواء سمیت گھاونے جرائم کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہاں کی ہردم ہوشیار اور ذمہ دار سول سوسائٹی کی مدد سے ایسے واقعات کو رونما ہونے نہیں دیں گے اور اپنی طرف کوئی ٹھوس قدم لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑدیں گے۔

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66750