Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو مالی امور کی منتقلی میں عدم تعاون سے صوبے میں جاری منصوبوں پر اسکا اثر پڑا ہے.وزیر خزانہ

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو مالی امور کی منتقلی میں عدم تعاون سے صوبے میں جاری منصوبوں پر اسکا اثر پڑا ہے، صوبہ اپنے تئیں اقدامات کر رہا ہے اور جلد ہی فنڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے پراجیکٹ ڈی ٹاک انسولین فارلائف میں بعض ادویات اور انسولین کی ترسیل میں عارضی خلل آیا ہے جس کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، منصوبہ خیبر پختونخوا کے پشاور، مردان، نوشہرہ، تیمرگرہ، ہری پور، سوات، ایبٹ آباد، شانگلہ اورچترال سمیت 24 اضلاع میں شوگر کے مریضوں کو ادویات اور انسولین گزشتہ کئی سالوں سے مفت فراہم کر رہا ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے دیگر امور کامیابی سے جاری ہیں جبکہ بعض ادویات اور انسولین کی مد میں مریضوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو مالی امور کی منتقلی میں عدم تعاون سے صوبے میں جاری منصوبوں پر اسکا اثر پڑا ہے، مختلف منصوبوں کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لئے صوبہ اپنے تئیں اقدامات کر رہا ہے اور جلد ہی فنڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی جس سے مفت طبی خدمات کی فراہمی میں تعطل کا خاتمہ ہو سکے گا۔ اس حوالے سے بھی منصوبہ بندی جاری ہے کہ کیسے شوگر اور دیگر بیماریوں میں فراہم کی جانے والی مفت طبی سہولیات کو صحت کارڈ کے دائرے میں لایاجائے تا کہ مستقبل میں مریضوں کو ان دشواریوں کا سامنا نہ رہے اورخیبر پختونخوا کے عوام اپنی صحت کے معاملے میں فیصلہ کرنے کے لئے آزاد ہوں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
66745