Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر کے اندر 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ، کالے شیشوں اور سبز نمبرپلیٹ سول گاڑیوں پرلگانے پرمکمل پابندی عاید 

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر کے اندر 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ، کالے شیشوں اور سبز نمبرپلیٹ سول گاڑیوں پرلگانے پرمکمل پابندی عاید

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق نےLaw & Order اور عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئےاور آج کل بچوں کے اغوا کی کوشش کے روک تھام کے حوالے سے چترال شہر کے اندر 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔جس کے مطابق کالے شیشوں کے اوپر مکمل پابندی ہوگی۔ سبز نمبر پلیٹ سول گاڑیوں اور موٹر سائکل پر لگانے پہ پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ،عدلیہ، محکمہ پولیس، محکمہ ریسکیو،ہسپتال کے ایمبولینس وغیرہ کے علاوہ سرکاری جتنے بھی محکمے اور سول گاڑیوں کے اوپر سائرن یا دوسرے کوئی بھی ایمرجنسی لائٹ وغیرہ لگانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
آج مورخہ 2022-10-08 کو ڈپٹی کمشنر انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر-II/ ٹریفک مجسٹریٹ لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی , ٹریفک انچارج لوئر چترال کے ہمراہ دنین چیوپل، بائی پاس روڈ اور جغور دواشش کے مقام پر ناکہ بندی لگا کر گاڑیوں میں کالے شیشوں اور سبز نمبر پلیٹ و اضافی لائٹ وغیرہ کے خلاف بڑی کارروائی کی اور ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا۔ نیز چترال بائی پاس روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کرنے والے گاڑیوں کو روڈ سے ہٹانے اور جو ڈرائیورز صبح سے پارکنگ کیے تھے ان کے ٹائروں سے ہوا بھی نکالا گیا اور تمام ڈرائیورز حضرات کو ہدایت کی گئی کے آئندہ جو ڈرائیورز روڈ سائیڈ پر گاڑی پارکنگ میں مرتکب پاۓ گۓ تو گاڑی تھانے میں بند کر دیا جاۓ گا۔ اور ساتھ میں بھاری جرمانہ بھی عائد کیاجائے گا۔۔
chitraltimes trafic police and administration in action 5 chitraltimes trafic police and administration in action 4 chitraltimes trafic police and administration in action 2 chitraltimes trafic police and administration in action

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66734