Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال  تیسرے دن بھی جاری ۔  چترال بھر میں 169 گورنمنٹ پرائمری سکولز اور 74 مکتب سکول بدستور بند

Posted on
شیئر کریں:

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال  تیسرے دن بھی جاری ۔  چترال بھر میں 169 گورنمنٹ پرائمری سکولز اور 74 مکتب سکول بدستور بند

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال نے صوبائی قیادت کےحکم پر تیسرے دن بھی ہڑتال جاری رکھی ۔ جس کےنتیجے میں چترال بھر میں 169 گورنمنٹ پرائمری سکولز اور 74 مکتب سکول بدستور بند ہیں ، تمام پرائمری سکولوں پر تالے لگے ہوئے ہیں اور اساتذہ ہڑتال اور دھرنے پر چلے گئے ہیں ۔ اور جو سٹیشن پر موجود ہیں ۔ وہ بھی گذشتہ روز حکومت کی طرف سے اساتذہ پر تشدد کے بعد انتہائی غم و غصے اور سخت رویے کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اساتذہ کے ہڑتال سے طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ اور ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم ہو ئے ہیں ۔ اپٹا کے احتجاجی اساتذہ کا مطالبہ ہے ۔ کہ ان پرپرائمری طلبہ کی تعلیم کا غیر معمولی بوجھ ہے ۔ اس لئے بنیادی پےسکیل 12 کی بجائے 15 دیا جائے ۔ اسی طرح پنشن میں اصلاحات کے نام پرحکومت نے ماہانہ پنشن میں کٹوتی کا جو فیصلہ کیا ہے ۔ اسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ احتجاجی اساتذہ نے کہا ۔ کہ اپنے مطالبات کے حق میں انہوں نے حکومت سے بار بار درخواست کی ۔ لیکن حکومت کی طرف سے ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ اس لئے اساتذہ کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ،ہڑتال ، دھرنا اور سکول بند کرنے کا راستہ اختیار کرنا پڑا ہے ۔ جب تک ان کے مطالبات حکومت کی طرف سے منظور نہیں کئے جاتے۔ سکول نہیں کھولے جائیں گے ۔

chitraltimes primary teachers protest school closed


شیئر کریں: