Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پراٸمیری ٹیچرز تحصیل موڑکھو کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور دھرنا

Posted on
شیئر کریں:

آل پراٸمیری ٹیچرز تحصیل موڑکھو کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور دھرنا

اپر چترال (جمشیداحمد)ال پراٸمیری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے صوباٸی قیادت کے حکم پر اپنے مطالبات کے حق میں پورے صوبے میں احتجاج جاری ہے اس سلسلے میں تحصیل موڑکھو کشم سے لیکر کوشٹ تک ال پراٸمری ٹیچرز گورنمنٹ پراٸمری سکول سماگول میں اپنے اپنےسکول بند کرکے سکول ٹاٸم میں احتجاج کر رہے ہیں جس کی وجہ سے تمام پراٸمری سکول بندہیں اور طلبا کی پڑھاٸی متاثر ہیں انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے اور پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نغرے درج تھے۔ان کا مطالبہ ہے کہ پراٸمری اساتزہ کی بنیادی اسکیل 15پورموشن اسکیل 16اور تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر اسکیل 17دیا جاۓ۔مہنگاٸی کی تناسب سے تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاۓ ۔اس موقع پر صدر تنظیم اساتزہ موڑکھو نورشاہدین نے خطاب کیا پراٸمری سکول ٹیچر کی اہمیت اور کردار پر روشنی ڈالی تمام اساتزہ کرام کی احتجاج اور مطالبات کو حق بجانب قرار دیکر ان کے ساتھ احتجاج میں شانہ بشانہ ساتھ دینے کا غزم کیا دوسرے مقرریں میں نور زمان ، ذولفقار اور دوسروں نے تقریر پیش کی اور مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔اور پشاور میں اساتزہ کرام کی پرامن احتجاج میں اساتزہ کرام پر پولیس کی طرف سے بد ترین شیلنگ کی بھی سخت مزمت کی اور ظلم قرار دیا۔

chitraltimes primary teachers protest mulkhow chitral upper

chitraltimes primary teachers protest mulkhow chitral upper22

chitraltimes primary teachers protest mulkhow chitral upper2

chitraltimes primary teachers protest mulkhow chitral upper4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66709