Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 انتظامیہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں پربھی نظرثانی کرے۔۔ الحاج خورشید علی 

Posted on
شیئر کریں:

 انتظامیہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں پربھی نظرثانی کرے۔۔ الحاج خورشید علی

دروش( چترال ٹائمز رپورٹ ) بانی چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل چترال ، سابق ممبر صوبائی سمبلی مجلس شوریٰ خیبر پختونخوا و سابق صدر معتمر عالمی اسلامی چترال الحاج خورشید علی خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں سے تیل مارکیٹ میں تقریباً 15 روپے سستا ہو چکا ہے مگر ان انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ابھی تک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہیں ہوئی ہے اورغریب عوام کو کرایوں کی مد میں کوئی ریلیف نہیں پہنچا ہے۔ دروش بازار میں اشیا ئے خوردنوش میں بھی کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر دروش کو چاہیے کے روزانہ کی بنیاد پر دروش بازار میں چیکنگ کیا جائے تا کہ غریب عوام کو مزید پریشانی نہ ہو۔

الحاج خورشید علی خان کا مزید کہنا ہے کہ دروش گرین گودام میں غریب لوگوں کو 50 کلو گندم فراہم کرنا نا انصافی ہے اور ایک چھوٹے فیملی میں تقریبا7،8 افراد ہوتے ہیں اور 50 کلو گندم 2 ہفتے میں ختم ہوتا ہے ۔اتنظامیہ کو چاہے کہ علاقے کی ضرورت کو مد نظر رکھتے گندم کی ڈیمانڈ زیاد کیا جائے اور ہر فیملی کو 100 کلو گندم فراہم کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے خورشید علی خان نے کہا ہے کہ دروش ایک مسائلستان بن چکا ہے اور انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے آئے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے اور دن میں 6 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کرنا عوام دروش پر ظلم ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ دروش عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے بصورت دیگر عوام سراپا احتجاج ہونگے۔


شیئر کریں: