Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کے حوالے  اجلاس، غیر معیاری اور ناقص تعمیراتی کاموں میں ملوث کنسلٹنٹس اور افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کے حوالے اجلاس، غیر معیاری اور ناقص تعمیراتی کاموں میں ملوث کنسلٹنٹس اور افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاکنڈ ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں کی نگرانی اور جائزہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے انتظامی افسران اور محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اشفاق خان نے اجلاس کو ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت اور معیار کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں اضلاع میں بعض ترقیاتی سکیموں کے معیار پر تحفظات ظاہر کئے گئے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں اور کوتاہیوں کو موقع پر ہی دور کریں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ضلعی انتظامیہ کو ناقص کام کرنے والے کنسلٹنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری ایک طویل عمل کے بعد دی جاتی ہے جو کہ مقامی آبادی کی ضروریات اور مطالبات کے مطابق کی جاتی ہے اور انہیں ناقص حالت میں تعمیر کرنا ؑوام کے ٹیکس کے پیسوں اور سرکاری وسائل کا ضیاع ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ضائع کرنے والے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے متعلقہ محکموں کو پی سی ون کے مطابق پراجیکٹس پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار کو اولین ترجیح دی جائے اور منصوبوں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

commissioner malakand shaukat yousufzai chairing adc malakand division


شیئر کریں: