Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لویر؛  2 سے 15 سال کے بچوں میں ڈی وارمنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس

شیئر کریں:

چترال لویر؛  2 سے 15 سال کے بچوں میں ڈی وارمنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عرفان الدین کی زیر صدارت 2 سے 15 سال کے بچوں میں (ڈی وارمنگ) کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء کو اس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ڈی وارمنگ سے بچوں کے نشو نما میں افادیت ملے گی اس موقع پر بتایا گیا کہ 2 سے 15 سال کے بچوں کو ڈی وارمنگ کی گولیاں دیے جائیں گے۔انہوں نے اس موقع پر والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں سے تعاون کریں۔ قبل ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہروز مفتی نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجینئرکے ہمراہ ڈگری کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیر ہونے والے بی ایس بلاک پر کام کی نوعیت کوچیک کیا۔اس موقع پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ بی ایس بلاک پر تقریباََ 40 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوا ہے اور باقی ماندہ کام اگلے سال مکمل کیا جائے گا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ سب انجینئر کو کل تک اس بلاک پر تعمیراتی کام سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو بی ایس بلاک میں معیاری میٹریل کے استعمال کو برقرار ر کھنے اور کام مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تعمیراتی کام میں ناقص میڑیل کے استعمال کے مرتکب پایا گیا تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے عوامی شکایت پر چھاؤنی کے سامنے خراب سڑک کی مرمت کے لیے ٹی ایم اے اور سی اینڈ ڈبلیو کو مرمت کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

chitraltimes adc irfan chairing children de warming meeting2

chitraltimes aac chitral visit bs bulding gdc ctl


شیئر کریں: