Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ میں اسماعیلی سیوک ڈے کی مناسبت سے تقریب

شیئر کریں:

آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ میں اسماعیلی سیوک ڈے کی مناسبت سے تقریب

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) موجودہ ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر اس خطرے سے متعدد خطوں کو نکالنے کیلیے کئی ادارے اور تنظیمات سرگرم عمل ہیں۔ اس سلسلے میں آغا خان نیٹ ورک کی جانب سے گزشتہ سال “اسماعیلی سیوک انشی ٹیٹیو” کے نام سے ایک اگاہی اور عملی سرگرمی کا اہتمام کیا گیا تھا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سالانہ بنیاد پراس دن کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سال بھی “گلوبل اسماعیلی سیوک ڈے” منایا گیا۔ جس کی مناسبت سے ایک تقریب آغاخان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ میں بھی منعقد کی گئی۔ یہ پروگرام Environmental Stewardship کے تھیم کے ساتھ منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز گیارھویں جماعت کی طالبات انیشہ کوثر اور کرشمہ حسین نے تلاوت کلام پاک اور ترجمے سے کیا۔نعت بارھویں جماعت کی طالبہ شہزادی مہک نے پیش کیا۔ اس کے بعد پروگرام کی کمپئر جماعت دہم کی نوال ذکاء اللہ زیب اور گیارھویں جماعت کی شہلہ ارشین ریاض نے پروگرام کے مقاصد اور مختصر تاریخ بیان کیں۔ پروگرام میں انگریزی تقاریر مشکاۃ سعادت اور جماعت دہم کی الماس بہادر جبکہ اردو تقریر جماعت نہم کی لویزہ عروج نے پیش کیں۔ جماعت نہم کی طالبات نے ماحولیات کا تحفظ اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے ڈرامہ پیش کیا۔ لوک گیت “غُورو” کو جماعت نہم کی طالبات ڈرامے کی صورت میں پیش کیا۔ جماعت نہم, دہم کی طالبات نے پینٹنگز بناکر آویزان کیے جس میں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کو شکل دے کر پیش کیا گیا تھا۔ گیارھویں جماعت کی طالبہ مہوش رحیم نے موسمیاتی تبدیلی کو موضوع بناکر اپنا لکھا ہوا افسانہ پیش کیا جس کو بے حد سراہا گیا۔ آخر میں سکول کی طالبات کی طرف سے بنائے گئے ڈسٹ بین کوراغ اور چرون کے بازاروں, مساجد, جماعت خانو اور سکولوں میں لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ سکول کی طالبات نے چرون پل اور کوراغ جماعت خانہ تک اگاہی واک بھی کیا۔ واک میں موجود طالبات اپنے ہاتھوں میں مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

chitraltimes kuragh akhss ismaili civic program3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66411