Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ویلج کونسل سینگور کے عمائدین کا آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ(آکاہ) کے زیر انتظام تعمیر شدہ حفاظتی پشتوں کی کوالٹی اور معیار پر اطمینان کا اظہار 

Posted on
شیئر کریں:

ویلج کونسل سینگور کے عمائدین کا آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ(آکاہ) کے زیر انتظام تعمیر شدہ حفاظتی پشتوں کی کوالٹی اور معیار پر اطمینان کا اظہار

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز ) ویلج کونسل سینگور کے عمائدین نے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ(آکاہ) کی طر ف سے شاہ میراندہ ایریا میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر ادارے کےتمام حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کام کی معیار اور کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چترال پریس کلب میں چیرمین ویلج کونسل سینگور امین الرحمن ، یوتھ چیرمین فیصل ، فصیح اللہ ، امین اللہ ، عبید ، عیداللہ تحصیل ، رحمت حلیم اور دوسروں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینگور میں سیلاب سے بچاو کیلئے حفاظتی بند کی تعمیر ایک دیرینہ مطالبہ تھا ۔ جس کی تعمیر کا بیڑا آکاہ نے اٹھا کر عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے اور اس حفاظتی پشتے کی تعمیر کا کا م بہترین طریقے سے جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اے کے ڈی این کے ذیلی اداروں کے تعاون سے اس سے قبل بھی سینگور میں لنک روڈ کی تعمیر ، گلیوں کی پختگی اور نہروں کی تعمیرتسلی بخش انداز میں انجام پائے ہیں اور لوگ ان سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ ایک شرپسند شخص آکاہ کی طرف سے ہونے والے اس قسم کے قابل تعریف کام کو ذاتی مفاد کی خاطر متنازعہ بنا کر ادارہ ، مقامی تنظیم اور ویلج کونسل کے ذمہ داروں کو بدنام کرنے کی کو شش کر رہا ہے ۔ جس کا نام تک لینا ہم مناسب نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر مقامی شخص علاقہ سینگور کا امن تباہ کرنےکی کوشش کر رہا ہے اور ان کا منفی کردار تمام لوگوں کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینگور کے عوام آکاہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ عوامی مفاد کی خاطر حفاظتی پشتے کابہترین منصوبہ سیگور میں تعمیر کر رہے ہیں جس سے ممکنہ سیلاب سے گاوں کو بچانے میں بہت مدد ملے گی ۔


شیئر کریں: