Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اور ڈاکٹروں کے مابین مفاہمت کے بعد ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ڈاکٹروں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان 

شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر اور ڈاکٹروں کے مابین مفاہمت کے بعد ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ڈاکٹروں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز ) تمام سیاسی جماعتوں کی کوششوں سے ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوارالحق اور ڈاکٹروں کے درمیان مفاہمت کے بعد گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ڈاکٹروں کا ہڑتال  ختم کردیا گیا اورمنگل سے اوپی ڈی اور دوسرے معمول کی سروسز دئیے جائیں گے جبکہ اس وقت صرف ایمرجنسی کوریج دی جارہی تھی۔

اس موقع پر ڈی سی نے لیڈی ڈاکٹر شگفتہ کی رہائش کا مسئلہ حل کرکے انہیں مطمئن کرنے اور ڈاکٹروں کی تحفظات کو دورکرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جس پر ڈاکٹرز کمیونٹی کے نمائندوں نے رضامندی ظاہر کردی۔ ڈاکٹروں کی نمائندگی ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر عباس حیات کررہے تھے  نے موقع پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔  جبکہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرنے والوں میں اخونزادہ رحمت اللہ، مولانا جمشید احمد اور وجیہہ (جماعت اسلامی) مولانا عبدالسمیع آزاد (جے یو آئی)، محمد کوثر ایڈوکیٹ اور صفت زرین (پی ایم ایل۔ن)، میردولہ جان ایڈوکیٹ (پی پی پی)، الحاج عید الحسین (اے این پی)، حاجی فخر اعظم (پی ٹی آئی) جبکہ سول سوسائٹی تنظیموں کے ظفر حیات ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار، سیف الرحمن عزیز سینئر نائب صدر پریس کلب، پیر مختار تحریک حقوق چترال اور ویلج چیرمین سجاد احمد خان، مفتی ضمیر احمد اور دوسرے شامل تھے۔ تشکیل شدہ کمیٹی میں ڈاکٹروں کا نمائندہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر اور ضلعی انتظامیہ کا سینئر افسر شامل ہونگے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال چودھری وقاص، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شرکت کی۔

chitraltimes deputy commissioner lower chitral anwar ul haq chairing meeting

chitraltimes deputy commissioner lower chitral anwar ul haq chairing meeting political leaders chitraltimes Dc office lower chitral meeting political leaders chitraltimes Dc office lower chitral meeting doctors

chitraltimes deputy commissioner lower chitral anwar ul haq chairing meeting3

chitraltimes Dc office lower chitral meeting doctors6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66322