Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ڈاکٹروں کا ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، مریض مصایب کا شکار

شیئر کریں:

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ڈاکٹروں کا ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، دوردراز سے آیے ہویے مریض مصایب کا شکار

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں تعینات ایک لیڈی ڈاکٹر سے سرکاری بنگلہ خالی کرانے کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے چوتھے روز بھی ہڑتال جاری رکھی جس سے ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبے بند رہے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیزمیں مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لیڈی ڈینٹل سرجن شگفتہ کو بنگلے کی واپسی، اسسٹنٹ کمشنر چترال کی طرف سے معافی مانگنے اور دنین کے افیسر ز کالونی میں محکمہ صحت کے فنڈز سے تعمیر کردہ آٹھ بنگلوں اور ڈاکٹر ز کالونی سنگور میں کئی بنگلوں کو دوسرے محکمہ جات کے افسران سے خالی کرواکر انہیں واپس کرانا شامل ہیں۔انہو ں نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیاکہ ضلعی انتظامیہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات سے پہلو تہی کررہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس دعوے کو غلط قرار دیا کہ ڈاکٹر شگفتہ کو یہ بنگلہ الاٹ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی وہ ہاؤس رینٹ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیڈی ڈاکٹر شگفتہ کے پے سلپ سے ہی واضح ہے کہ ان کے تنخواہ سے ہاؤس رینٹ کی ڈیڈکشن ہورہی ہے۔

دریں اثنا دواداروں کی اپس میں چپقلش کی وجہ سے مریض انتہایی مشکلات کا شکار ہیں، چونکہ دونوں اضلاع کی واحد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہونے کی بنا پر دور دراز سے درجنوں مریض روزانہ چترال شہر کا رخ کرتے ہیں مگر ہسپتال میں ہڑتال کی وجہ سے وہ گزشتہ چار دنوں سے ہوٹلوں اور ہسپتال کے درمیان چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ جبکہ گزشتہ دو دنوں سے بعض ڈاکٹروں جن میں سپشلسٹ بھی شامل ہیں  کے کلینک بھی بند ہیں جس کی وجہ سے صورت حال مذید گھمبیر ہوگیا ہے۔

عوامی حلقے انتہایی تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹرز اپنی انا کی تسکین کیلے غریب عوام کو تکلیف دے رہے ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کی جایے کم ہے۔ انھوں نے خبر دار کیا ہے کہ صورت حال اسی طرح جاری رہی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی۔

Chitraltimes dhq hospital protest3


شیئر کریں: