Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی روڈ پر عوامی پراپرٹی کے مقامات پر زمین مالکان کی طرف سے اجازت اوررضامندی کے بعد ہفتے کے روز کام شروع کیا جائے گا۔ ایون اجلاس میں فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

کالاش ویلی روڈ پر عوامی پراپرٹی کے مقامات پر زمین مالکان کی طرف سے اجازت اوررضامندی کے بعد ہفتے کے روز کام شروع کیا جائے گا۔ ایون اجلاس میں فیصلہ

چترال ( محکم الدین ) زیر تعمیرایون کالاش ویلیز ا ین ایچ اے روڈ کیلئے قائم شدہ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک غیر معمولی اجلاس جمعہ کے روز اے وی ڈی پی آفس ایون میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایون سے بریر ویلی کی طرف جانے والی سڑک کی تعمیر سے متاثر ہونے والے زمین مالکان کو خصوصی طور پر بلایا گیا تھا ۔ اجلاس میں اکثر زمین مالکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمیٹی ممبران نے کہا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ حکومت کی طرف سے علاقے کی تعمیرو ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ روڈ جتنی جلدی تعمیر ہو ۔ سیاحتی، کاروباری اور معاشی طور پر علاقےپر بہت مثبت اثرات پڑیں گے ۔ اور علاقہ و خود زمین مالکان کو بہت فوائد حاصل ہوں گے ۔ اس لئے زمین مالکان سے گذارش ہے ۔ کہ وہ زمین کے معاوضے کا انتظار کئے بغیر علاقے کے بہتر مفاد میں سڑک کے تعمیری کام جاری رکھنے میں تعاون کریں ۔ کیونکہ خان آف مسکور کی اجازت سے ان کی زمینات میں سڑک کا کام پہلےہی سے جاری ہے ۔ اور مشینری موقع پر موجود ہیں ۔

اجلاس میں کہا گیا ۔ کہ جن لوگوں کی زمینات سڑک میں استعمال ہوں گے ۔ اس کا باقاعدہ ریکارڈ ضلعی انتظامیہ اور لینڈ سٹلمنٹ کے پاس محفوظ ہیں ۔ اسی کے مطابق ہرمالک زمین کو اس کی زمین کا معاوضہ ادا کیا جائےگا ۔ اس پر اجلاس میں موجود زمین مالکان نے متفقہ طور پر سڑک کی تعمیر کا کام اس جگہ پر شروع کرنےپر اتفاق کیا ۔ تاہم انہوں نے یہ مطالبہ کیا ۔ کہ سڑک کی زد میں آنے والی زمین کی پیمائش جو انتظامیہ کے پاس بطور ریکارڈ موجود ہے ۔ ہر مالک زمین کو معلوم ہونا چاہئیے ۔ تاکہ بعد میں اسی کے مطابق انہیں معاوضہ ادا ہو سکے۔

اس موقع پرکمیٹی کے جملہ ارکان چیرمین وی سی ایون ون وجیہ الدین ، چیرمین وی سی ایون ٹو محمد رحمان ، سابق ممبر جندولہ خان ، حاجی خیرااعظم ، سیدالدین (ڈپٹی) منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد انجینئیر این ایچ اے ، سابق چیرمین یو سی ایون محکم الدین وغیرہ موجود تھے ۔ زمین مالکان کی طرف سے اجازت اوررضامندی کے بعد ہفتے کے روز کام شروع کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال انوارالحق اس روڈ کا افتتاح کریں گے ۔

chitraltimes ayun kalash valley road nha proposed chitraltimes ayun nha road committee ayun 2


شیئر کریں: