Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ؛ تورکہو زنگ لشٹ میں پیدل پل عبور کرتے ہویے دریا میں گرکر تین طالب علم لاپتہ 

شیئر کریں:

اپر چترال ؛ تورکہو زنگ لشٹ میں پیدل پل عبور کرتے ہویے دریا میں گرکر تین طالب علم لاپتہ

اپر چترال (  نمایندہ چترال ٹایمز  ) اپر چترال کے سب تحصیل تورکہو کے گاوں زنگ لشٹ میں جمعہ کی شام پیدل پل عبور کرتے ہویے دریا میں گر کر تین طالب علم لاپتہ ہوگیے ہیں، عینیا شاہدین کے مطابق تینوں طالب علم زنگ لشٹ گاوں سے دریا عبورکرکے واشچ گاوں میں کرکٹ کھیل سے فارع ہوکرواپس گھروں کو آرہے تھے کہ دریا یے تورکہو کے اوپر پیدل پل عبورکرتے ہویے ان کا ایک ساتھی دریا میں جاگر ا ہے جس کو بچانے کی کوشش میں دو اور ساتھی بھی دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیے ، جبکہ دریا میں شدید طغیانی کی وجہ سے ان کو بچایا نہیں جاسکا ہے اور دیکھتے ہی تینوں طالب علم دریا کے بے رحم موجوں کے نذر ہوگیے ہیں ، دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے طالب علموں کی عمریں تیرہ سے سترہ سال کے درمیان تھیں ،مقامی رضاکارلاشوں کو تلاش کررہے ہیں۔  لاپتہ طالب علموں میں حتشام ولد ظفر عمر تقریبا17 سال باسط ولد رحمت علی شاہ عمر تقریبا 13 سال اورجنید ولد غلام بیگ عمر تقریبا پندرہ سال ساکنان زنگ لشٹ شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق شام گیے ایک طالب علم باسط ولد رحمت علی شاہ عمر تیرہ سال کی لاش دریا سے نکال لی گیی ہے۔جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ دریا میں ڈوب کر جان بحق طالب علموں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ، جب یہ خبر گاوں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیی ہے،

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پل کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ جہاں ا س سے پہلے بھی حادثات رونما ہویے ہیں۔علاقے کے  مکینوں  نے کہا ہے کہ دریا کی طغیانی کے باوجود پیدل پل تعمیر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ لہذا جن لوگوں نے یہ پل تعمیر کیا ہے ان کے خلاف ایکشن لیا جایے۔ تاکہ ایندہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ۱۱۲۲ اپر چترال کی غوطہ خور ٹیم علاقے کی طرف روانہ کردی گیی ہے، جو  صبح تلاش شروع کریگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66213