Chitral Times

Sep 25, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موڑکھو کے مساٸل بالخصوص موڑکھو میں موجود دفترات کے حوالے سے عماٸیدین موڑکھو کا تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشیدالدین سے وریجون میں ایک اہم میٹنگ

Posted on
شیئر کریں:

موڑکھو کے مساٸل بالخصوص موڑکھو میں موجود دفترات کے حوالے سے عماٸیدین موڑکھو کا تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشیدالدین سے وریجون میں ایک اہم میٹنگ

موڑکھو (جمشید احمد) موڑکھو کی بے شمار مساٸل اور بلخصوص موڑکھو میں موجود دفترات کی بونی منتقلی کے حوالے سے عماٸیدیں علاقہ کا تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشیدالدین کے ساتھ ایک اہم مٹینگ ٹی ایم اے افیس وریجون میں منعقد ہوا جس میں ٹی ایم او موڑکھو امین الرخمن ، منتخب وی سی چیر مینز ، کونسلرز اور عماٸید ین علاقہ نے شر کت کی ۔میٹنگ کا اغاز علیم اللہ کی تلاوت پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد وی سی وریجون گہت منتخب واٸیس چیر مین سلطان حسین شاہ نے مختصر الفاظ میں شرکا کو خوش امدید کہا اس کے بعد سابق پرنسپل حاجی عبدالکبیر نے ابتداٸی کلمات پیش کرتے ہوۓ موڑکھو کو درپیش مساٸل کا ذکر کیا بالخصوص وریجون میں ٹی ایم اے افیس کو ہیڈکواٹر بونی منتقل کرنے کی کوشش کرنے اور دیگر دفترات کی غیر فعال ہونے کے حوالے سے بات کر تے ہو ۓ کہا کہ وریجون کو موڑکھو کی مرکزی حثیت حاصل ہے اور تحصیل کا قانونی درجہ بھی حاصل ہے یہاں لاٸین ڈیپارمنٹ کی کار کردگی غیر فعال ہے تمام متعلقہ دفاتر ہیڈکواٹر وریجون میں ہی ہونی چاہیے اور ہیڈ ڈیپارٹمنٹ کو اپنی دفتری امور بونی میں بیٹھ کر سر انجام دینے کے بجاۓ ہیڈکواٹر وریجون میں انجام دین اور تمام لاٸین ڈیپارٹمنٹ کو وریجون میں فعال کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔

 

معروف سماجی سیاسی شخصیت حمید جلال نے بات کرتے ہوٸے کہا کہ وریجون موڑکھو کا صدر مقام ہے اور ایک سب تحصیل ہے یہاں تمام دفاتر بلخصوص ٹی ایم اے افیس ایک نوٹیفکیشن کے تحت تورکھو موڑکھو کے لیے ہیڈکواٹر موڑکھو میں قاٸیم کیا گیا ہے کسی کو اپنی مرضی سے نوٹیفیکشن کو ختم کرنے کی کوٸی قانونی حق حاصل نہیں ہے تحصیل چیرمن کو اپنے ہیڈکواٹر وریجون میں اپنا دفتری امور سر انجام دینی چاہیے۔سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب نے کہا کہ موڑکھو ہیڈکواٹر کو مدنظر رکھتے ہوۓ تمام سرکاری دفترات وریجون میں ہونی چاہیے جس کے لیے زمین دینے اور ہر قسم کی تعاون کے لیے ہم تیار ہیں۔ سابق منیجر ظہیرالدین نے کہا تحریک انصاف کی حکومت میں موڑکھو میں دفترات کی منظوری ہوٸی ہے جس کے لیے ہم تحریک انصاف کی حکومت کی مشکور ہیں۔وی سی چیر مین سہت شیر حبیب نے کہا موڑکھو روڈ میں کام کی اغاز متاثرہ سڑکوں کی صفاٸی اور بحالی ,اتھک ایری گیشن چینل کی منظوری کے لیے ہم تحریک انصاف کی حکومت اور تحصیل چیرمین کی کوششوں کی مشکور ہیں۔سماجی شخصیت عبدالباقی نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کو ختم کرنےکا مطالبہ کیا۔

 

سماجی شخصیت محی الدین نے متاثرہ رابطہ سڑکوں اور چینل کی بحالی اور متاثرین کو حکومتی فنڈز کی اداٸیگی کا مطالبہ کیا۔اخر میں تحصیل چیر مین موڑکھو تورکھو میر جمشیدالدین نے تمام کی مطالبات سنے کے بعد موڑکھو کی مساٸل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی دفترات کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہا کہ موڑکھو میں جتنے بھی دفترات ہیں انہیں کہیں دوسرے جگہ منتقیل نہیں کی جاۓ گی تمام لاٸین ڈیپارٹمنٹ کو یہاں وریجون میں فعال کیا جاۓ گا ٹی ایم اے افیس موڑکھو وریجون میں ہی رہیگا اور میں ہفتے میں دو دفعہ اس دفتر میں بیٹھ کر عوام کے ساتھ میٹنگ اور اپنے دفتری امور سر انجام دونگا اور اپ کی مساٸل سنی جاۓ گی اور عوام کو ملکر مساٸل حل کر نے کی ہر ممکن کوشش کی جاۓ گی انہوں مزید کہا کہ اپر چترال کی ڈسٹرکٹ کی منظوری میری زاتی کوشیشوں سے ہوٸی ہے جو کہ اج ایک فعال ضلع ہے موڑکھو کے عوام کا دیرینہ مطالبہ نہر اتھک کی منظوری میری کوششوں سے ہوٸی ہے جس کے لیے حکومت نے خطیر رقم مختص کی ہیں جس پر عنقریب کام شروغ ھوگا اور موڑکھو روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا کا م میری کوشیشوں سے ہوٸی ہے ان تمام منصوبوں کے لیے میں تحریک انصاف کی حکومت کا مشکور ہوں ۔اخر میں یہ اجلاس سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف کی دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوٸی۔

chitraltimes tehsil chairman mir jamshed mulkhow meeting 3

chitraltimes tehsil chairman mir jamshed mulkhow meeting 6 chitraltimes tehsil chairman mir jamshed mulkhow meeting 5 chitraltimes tehsil chairman mir jamshed mulkhow meeting 4 chitraltimes tehsil chairman mir jamshed mulkhow meeting 1


شیئر کریں: