Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیلاب زادہ کالاش ویلی کے صارفین کو پانی کا بل معاف کیا جائے۔انت بیگ ممبر تحصیل کونسل

شیئر کریں:

سیلاب زادہ کالاش ویلی کے صارفین کو پانی کا بل معاف کیا جائے۔انت بیگ ممبر تحصیل کونسل

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) آنت بیگ اقلیتی ممبر تحصیل کونسل لوئر چترال نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے محکمہ پپلک ہیلتھ چترال نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع چترال کے دور افتادہ دہتی علاقوں میں خاص کر وادی کیلاش میں پبلک ہیلتھ کے زیر انتظام لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا ہے۔ اس پر فی گھرانہ ماہوار مبلغ 120 روپے لینا شروع کیا گیا ہے حکومت کی جانب سے چترالی عوام سے فیس لینا دراصل زیادتی ہے۔ اس وقت عوام سیلاب کی وجہ سے پریشان ہیں ہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔ عوام سیلاب سے متاثر ہو نے کے بعد اس قابل نہیں ہے کہ وہ ماہوار فیس ادا کرتے رہے ہیں۔ جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے چترال کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب سرکاری ادارے چترال کے غریب سیلاب متاثرین سے پانی کی مد میں فیس وصول کر رہے ہیں۔

حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب نے پورے چترال کو ویران کر دیا ہے۔ لوگوں کے مکانات، فصلیں، باغات اور تمام ضروریات زندگی کے سامان سیلاب برد ہو چکے ہیں۔ چترال میں سیلاب کی وجہ سے صرف مالی نقصانات نہیں ہوئیں ہیں۔ بلکہ کئی گھروں کے چراغ بھی سیلاب برد ہوگئے ہیں۔ دنیا میں انسانی جانوں سے قیمتی کچھ بھی نہیں ہے۔ درجنوں افراد کی ہلاکتیں ہوئیں اور سیلاب متاثرین کا ابھی تک کوئی داد رسی بھی نہیں ہوئ۔
سیلاب متاثرین خود امداد کے منتظر ہیں اور اس حالت میں فیس دینے کے متحمل نہیں ہیں۔ لہذا صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ چترال کو ہدایت کی جائے کہ چترال کے غریب سیلاب متاثرین کے ساتھ زیادتی سے باز رہے آفت زدہ چترال کے پریشان عوام کو مزید پریشان نہ کیا جائے۔


شیئر کریں: