Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزداگاڑی کا ڈراییور اورمزدور جان بحق

Posted on
شیئر کریں:

بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزداگاڑی کا ڈراییور اورمزدور جان بحق

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز) منگل کے دوپہر کو پولیس اسٹیشن چترال سٹی کے حدود میں واقع ایون گاؤں کے بالمقابل دریا کے کنارے بجری اور ریت منی مزدا ٹرک پر لوڈنگ کے دوران اوپر سے گزرنے والی بجلی کے تاروں سے ہاتھ ٹچ ہونے پر گاڑی کے ڈرائیور اور مزدور جان بحق ہوگئے۔ پولیس تھانہ چترال سٹی کے ایک اہلکار نے بتایاکہ سروزجال بمبوریت سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط ولد عبدالغنی مزدا پر بجری لوڈ کررہا تھاکہ ان کے ہاتھ حادثاتی طور پر عین اوپر سے گزرنے والی بجلی کی مقامی ٹرانسمیشن لائن کو چھو گئے جس سے ان کے بدن میں اور پوری گاڑی میں بجلی کی طاقتور کرنٹ دوڑ گئی اور وہ گاڑی سے نکل کر دریا میں گرگئے جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ڈرائیور عبدالرحیم ولد پائیدار شاہ بھی کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے۔عبدالباسط کی لاش کو بعدازاں دروش کے قریب دریا سے برامد کرلیا گیا۔ یہ چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ تھا جس میں گاڑی میں برقی رو آنے سے بیک وقت دو افراد کی جان چلی گئی۔

chitraltimes rescue river searching


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66091