Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے۔کے۔ار۔ایس۔پی اور گاڈو کے زیراہتمام گرم چشمہ میں  ای سی ڈی میلے کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

اے۔کے۔ار۔ایس۔ پی۔ اور گاڈو کے زیراہتمام گرم چشمہ میں  ای سی ڈی میلے کا انعقاد

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) آغا خان سکول روئی میں آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے F4HEپراجیکٹ اور گاڈو کی اشتراک سے ای سی ڈی کی ترویج کے حوالے سے ای سی ڈی میلے کا انعقاد ہوا۔ اس میلے میں علاقے کے نمائندگان کے ساتھ والدئیں اور کمیونٹی ممبرز کو مدعو کیا گیا۔ میلے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔

پروگرام کے شروع میں 4HE Fٖٖٖ پراجیکٹ کے منیجر امتیاز احمد نے اس پروگرام کے اغراض ومقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ میلے میں مختلف سکولوں کے طلبہ اور طالبات نے والدئیں کے کردار کے حوالے سے ڈرامے اور خاکے پیش کئے جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔
اس پروگرام کے خاص مہمانوں میں رومی اکیڈمی گلگت کے CEO  وحید مراد رومی،وی سی چیرمین علاء الدین اور سکول ہیڈ اے کے ایس روئی شامل تھے۔ نیز اس پروگرام میں ٓاغاخان ہیلتھ سروس کے ڈاکٹر شاہ زیبہ بھی شامل تھی اس نے ماں اور بچے کی ہیلتھ کے حوالے سے عام فہم اور سادہ الفاظ میں تفصیل کیساتھ روشنی ڈالی۔

ٓ اس میلے میں مختلف مْقامی سبزیوں، میوے جات اور لوکلی تیار کئے گئے ماڈلز کے سٹال لگائے گئے۔جنہیں پروگرام میں شریک لوگوں نے بہت تعریف کیں۔

chitraltimes gado workshop garamchashma2 chitraltimes gado workshop garamchashma

chitraltimes gado akrshp ecd mela chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66076