Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں سیلاب کے نقصانات کا از سر نو جائزہ بذریعہ ڈیجیٹل ایپ لینے کا سلسلہ شروع، ڈی پی او کا تورکہو میں کھلی کچہری

شیئر کریں:

اپر چترال میں سیلاب کے نقصانات کا از سر نو جائزہ بذریعہ ڈیجیٹل ایپ لینے کا سلسلہ شروع، ڈی پی او کا تورکہو میں کھلی کچہری

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر نگرانی سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے نقصانات کا از سر نو جائزہ بذریعہ (ڈیجیٹل ایپ) لینے کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جونقصانات کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر دفتر کے ذریعے صوبائی حکومت کو بھجواتے ہے۔ گزشتہ دن کھوز ایریا میں معراج عالم تحصیلدار مستوج کی سربراہی میں ٹیم نقصانات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ کمیٹیوں میں سی اینڈڈبلیو، پاک آرمی، ایریگیشن، ڈی ایم اوایجوکیشن، ڈی ایم او ہیلتھ کے نمائند ے اورمقامی تحصیلدارشامل ہے جس کا مقصد سیلاب زدگان کو جلد ازجلد معاوضے کی فراہمی ہے۔

 

دریں اثنا  منظور احمد افریدی  ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر اپر چترال کے دور افتادہ علاقہ یارخون اور بروغل کے 60 گھرانوں میں ریلیف آئٹم تقسیم کئے گئے جو کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے ریلیف آئٹم جن میں ٹینٹ، فوم، کیچن سیٹ ، ہائجین سیٹ ، کمبل اور رضائی شامل تھے متاثرین میں تقسیم کئے گئے۔ جن کی نگرانی سید علی شاہ نائب تحصیلدار یارخوں کررہے تھے۔

 

اسی طرح  ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر محمد علی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی نگرانی میں سروے ٹیم بریپ میں متاثرہ گھروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مذکورہ سروے ٹیم متاثرین کی طرف سے دئے گئے درخواستوں کے مطابق نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر کسی متاثر شخص کا گھر دوران سروے رہ گیا ہے تو بروقت سروے ٹیم کے ساتھ رابطہ کریں۔

ac mastuj visit brep flood affected area

ac mastuj visit brep flood affected area3

ac mastuj visit brep flood affected area2

chitraltimes relief item distributed chitraltimes relief item distributed2

 

ڈی پی او اپر چترال پولیس کا تو ر کہو میں کھلی کچہری کا انعقاد

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ڈی پی او اپر چترال ایس ایس پی نذیر خان نے علاقہ تو ر کہو کے مرکزی مقام شاگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ایس پی انویسٹیگیشن ستار خان ، علاقے کے علماء، ناظمین، علاقہ مشران ، ایس ایچ او تھانہ تو ر کہو اور دیگر پولیس اسٹاف نے شرکت کی ۔علاقہ کے مسائل سے ڈی پی او کو اگاہ کیا گیا بلخصوص حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی سے متعلق بھی ڈی پی او کو بریفنگ دی گئی اور علاقہ مشران نے مشتر کہ طور پر یہ درخوا ست پیش کی کہ انکے مطالبات دیگر حکام تک علاقہ کے ڈی پی او کے ذر یعے پہنچے ۔ اسکے علاوہ پولیس سے متعلق مسائل زیر غور ائے ۔ آخر میں ڈی پی او نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ عوام کو در پیش مسائل کے حل کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں اور ہر فورم میں انکے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔ علاقے کے عمایدین نے تورکہو میں ٹریفک وارڈن تعینات کرنے ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ ان کی تعیناتی سے کم عمر موٹرسایکلسٹ نے بایک چلانا چھوڑ دیے ہیں جس سے حادثات میں بھی خاطر خواہ کمی ایی ہے۔
chitraltimes dpo upper chitral nazir khan khulle kachehre torkhow
chitraltimes dpo upper chitral nazir khan khulle kachehre torkhow2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66061