Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں حیوانات کی وائرل بیماری لمپی سکن کے ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب بیماری میں اضافہ

شیئر کریں:

چترال میں حیوانات کی وائرل بیماری لمپی سکن کے ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب بیماری میں روز بروز اضافہ

چترال (محکم الدین ) چترال میں حیوانات کی وائرل بیماری لمپی سکن کے ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب بیماری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ جس سے عوام میں شدید تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے ۔ یہ بیماری جب ابتدا میں چترال میں پیدا ہوا ۔ تو اس کیلئے حکومت کی طرف سے ویکسنیشن کیلئے ہدایات کے ساتھ 8500 ڈوز ویکسین فراہم کئے گئےتھے ۔ جس پر مختلف مقامات میں جہاں اس مرض کے آثار زیادہ پائے گئے۔ تو ان علاقوں میں فوری طور پر ویکسنیشن کئے گئے ۔ بلکہ زیادہ تشویشناک مقامات میں ہدایات کے مطابق ڈبل ویکسنیشن بھی کئے گئے تھے ۔ مگر اب یہ ویکسین سرے سے دستیاب ہی نہیں ہے ۔ جبکہ بیماری روز بروز برھ رہی ہے ۔ اور پورے چترال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

اس بیماری سے ارندو ، دروش ، ایون ، گہریت، چترال شہر خصوصی طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ جہاں لوگ وٹرنری ہسپتالوں سے مایوس واپس لوٹ رہےہیں ۔ کیونکہ وہاں ویکسین دستیاب نہیں ہیں ۔ جبکہ اس سےقبل لائیوسٹاک اسٹاف خود گھر گھر جا کر ویکسنیشن کر رہےتھے ۔ اس حوالے سے جب پبلک انفارمیشن آفیسر لائیو سٹاک چترال لوئر نیازالدین سے رابطہ کرنےپر میڈیا کو بتایا ۔ کہ چترال میں لائیو سٹاک کی آبادی ساڑھے دس لاکھ ہے ۔ اس بیماری کی ویکسنیشن کیلئے ابتدائی طورپر 8500 ڈوز فراہم کئے گئے تھے ۔ جن میں سے اب تک 7817 ڈوز لگ چکے ہیں ۔ اور بہت کم ڈوز ویکسین انتہائی ایمر جنسی کیلئے ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں یہ بیماری پورے چترال میں پھیل چکی ہے ۔ اور تمام حیوانات کو ویکسین لگانے کی اشد ضرورت ہے ۔ اور اس کیلئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی طرف سے بار بار ڈیمانڈ دی جارہی ہے۔ لیکن سیلاب کی وجہ سے صوبائی حکومت کی توجہ امدادی سرگرمیوں کی طرف ہونے کے باعث ڈیمانڈ کی طرف توجہہ نہیں دی جارہی ہے ۔

تاہم بڑھتی ہوئی بیماری کے تدارک کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ کہ ترجیحی بنیادوں پر ویکسین فراہم کئےجائیں ۔ تاکہ حیوانات کو اس بیماری بچاہا جا سکے ۔ درین اثنا عوامی حلقوں نےصوبائی حکومت کی طرف سے اس غفلت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیاہے ۔ اورکہا ہے ۔ کہ حیوانات غریب لوگوں کی زندگی کا سہارا ہیں ۔ جن کو بچانے کیلئے بروقت ویکسنیشن انتہائی ضروری ہے ۔ اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے ۔ کہ بلاتاخیر ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66047