Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مشکل وقت میں لاسپورویلی کو تن و تنہا چھوڑنے پرعوام میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے۔ چیرمینان وی سیز لاسپور

شیئر کریں:

مشکل وقت میں لاسپورویلی کو تن و تنہا چھوڑنے پرعوام میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے۔ چیرمینان وی سیز لاسپور

چیرمین ویلج کونسلز و ممبران ہرچین و بروک شیراعظم، سورلاسپور و بالیم محمدوزیرخان، رامان و گشٹ پھردل امان شاہ

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) لاسپورویلی کے ویلج کونسلز کے چیرمینان و ممبران ہرچین و بروک شیراعظم، سورلاسپور و بالیم محمدوزیرخان، رامان و گشٹ پھردل امان شاہ نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ  حالیہ نہ تھمنے والی بارشوں کی وجہ سے جہاں ملک کے دوسرے حصے کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے وہاں وادی لاسپور کو بھی اپنے لپیٹ میں لیا ہے۔ فصلیں مکمل طور پر تباہ، مکانات جزوی متاثر, نہریں متاثر، پینے کے پانی کا نظام برباد ہونے کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔ مجال ہے ضلعی انتظامیہ یا کوئی فلاحی ادارے علاقے کا نام بھی لیں۔ ہر مشکل وقت میں لاسپورکے عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مگر افسوس ہے، ان کے مصیبت کے وقت کوئی انکی مدد یا حال پوچھنے کا گوارہ تک بھی نہیں کیا۔

انھوں نے مذید کہا ہے کہ لاسپورویلی میں فصلین مکمل طور پر خراب ہوگئی ہیں جوکہ غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا واحد ذرائعہ تھا، لاسپور میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ غذائی قلت کے خدشے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا پینے کا صاف پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوچکی ہے بروقت پینے کے پانی کو بحال نہ کرنے کی صورت میں حفظان صحت پرمنفی اثرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ جہاں نہریں تباہ ہوئے ہیں وہیں اگلے سال فصلیں پھر سے متاثر ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے اگلے سال بھی غذائی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جوکہ کسی بھی وقت خطرے میں ہیں۔ گشٹ سے ہرچین سڑک بھی بند ہے، گشٹ سے سکول کےبچے شاہی داس سے ہوک طویل مسافت طے کرکے ہرچین سکول جاتے ہیں۔ مشیروزیر اعلی نے اپنے دورے کے دوران علاقے کے لئے چار پانج کروڑ کے پیکیج کے ساتھ ہرویلج کونسل کے چیرمین کے لئے تیس لاکھ روپے تک فنڈز مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر ابھی تک عمل درامد ہوتا نظر نہیں ارہا،
لہذا ضلعی انتظامیہ اپرچترال، عوامی نمائیندوں اور فلاحی اداروں سے اپیل ہے کہ لاسپور کی طرف بھی توجہ دی جائے تاکہ کسی بڑی مشکل سے بروقت قابو پایا جاسکے.

chitral crop distroyed by flood upper chitral chitral crop distroyed by flood

chitraltimes wheat crop destroyed uper chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65995