Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو فوری طور پر تبدیل کیا جایے۔ عوام تورکہو کا احتجاجی مظاہرہ 

شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو فوری طور پر تبدیل کیا جایے۔ عوام تورکہو کا احتجاجی مظاہرہ

 

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) تورکہواپرچترال کےعوام ڈپٹی کمشنرکے خلاف سڑکوں پرنکل آئے، اس سلسلے میں شاگرام تورکہو میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سیلاب کے باعث لوگوں کےگھربار تباہ اور سڑکیں سیلاب بردہوچکی ہیں،عوام کوشدیدمشکلات کاسامناہے،ڈپٹی کمشنرعوامی مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لے رہے،فوراً ان کا تبادلہ کیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرمنظورآفریدی نےابھی تک متاثرہ علاقوں کادورہ نہیں کیا، لہذا وہ ضلعے کو چلانے کے قابل نہیں ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سابق سابق ڈپٹی کمشنرمحمدعلی کودوبارہ اپر چترال تعینات کیاجائے،جبکہ موجودہ ڈپٹی کمشنرمنظورآفریدی کی تعیناتی کے بعد علاقے کے مسائل میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے،سیلاب اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے ضلع بھرمیں انفراسٹرکچرکوبہت زیادہ نقصان پہنچاہے،مگر ڈپٹی کمشنر ابھی تک کسی متاثرہ علاقے کا دورہ کرنا گوراہ نہیں سمجھا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری سڑکیں پہلےسے ہی خراب تھی اورابھی سیلاب کیوجہ سےمزیدخراب ہوچکی ہیں ۔

یہاں لوگوں کے جانی ومالی بہت زیادہ نقصان ہویے ، فصل تباہ ہویے ، مالی مویشی ہلاک ہویے، املاک کو نقصان پہنچا مگر ابھی تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروےمکمل نہیں ہوا، انھوں نے وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری سے مطالبہ ہےکہ ڈپٹی کمشنرکوفوری طورپرتبدیل کیاجائے، بصورت دیگر ڈپٹی کمشنرکی تبدیلی تک ہمارا احتجاج جاری رہےگا۔

chitraltimes torkhow protest against dc upper4 chitraltimes torkhow protest against dc upper2 chitraltimes torkhow protest against dc upper1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
65979