Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انسداد خودکشی اور ذہنی صحت کے حوالے سے مربوط پالیسی کی تشکیل کیلئے گلگت میں ورکشاپ کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

انسداد خودکشی اور ذہنی صحت کے حوالے سے مربوط پالیسی کی تشکیل کیلئے گلگت میں ورکشاپ کا انعقاد

گلگت ( چترال ٹائمزرپورٹ )حکومت گلگت بلتستان کی خطے میں خودکشی کے واقعات کے سدباب اور ذہنی صحت کے حوالے سے مربوط حکمت عملی اور پالیسی وضع کرنے کیلئے مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد مقامی ہوٹل گلگت میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں سیکریٹری ہیلتھ ثناء اللہ، سیکریٹری سوشل اینڈ پاپولیشن ویلفئیر رشید علی، اے۔کے۔ ای۔ایس ۔پی کے جنرل منیجر برگیڈئیر(ر) خوش محمد اور آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے ماہرین ڈاکٹر ثمین صدیقی، ڈاکٹر ذوالفقار میر علی، ڈاکٹر نرگس اسد، ڈاکٹر مراد موسی، ڈاکٹر روزینہ اور ڈاکٹر فلک مدھانی سمیت گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور محکمہ اطلاعات، سول سوسائٹی، این جی اوز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مشاورتی ورکشاپ کا مقصد خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے اسباب کا تعین کرنے کے علاوہ اس کے سدباب اور دماغی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے پالیسی کو حتمی شکل دینا تھا۔ ورکشاپ میں انسداد خودکشی اور ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں اور خودکشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ‘ سوسائیڈ ہاٹ لائن’ قائم کرنے کے علاوہ نفسیاتی عوارض کی تشخیص کیلئے ٹھوس اقدامات، سیف سینٹرز کا قیام، سماجی سطح پر تربیتی پروگرام، گھریلو تشدد کے خاتمے اور اس اہم مسلے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیق اور ڈیٹا سنٹر کے قیام کیلئے سفارشات پیش کیں۔ مشاورتی ورکشاپ کے شرکاء کی سفارشات کی روشنی میں صوبائی حکومت انسداد خودکشی اور ذہنی صحت کے حوالے سے مربوط حکمت عملی کو حتمی شکل دیگی۔

chitraltimes gb seminar on suicide

chitraltimes gb seminar on suicide4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
65958