Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرتاج احمد کی سربراہی میں وفد کی وزارت تجارت کے حکام سے ملاقات ،بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو

شیئر کریں:

سرتاج احمد کی سربراہی میں وفد کی وزارت تجارت کے حکام سے ملاقات ،بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) سرتاج احمد خان کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور کی سربراہی میں ایک وفد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزارت تجارت کے حکام سے ملاقات۔ ملاقات میں پاک افغان ایکسپو، جیمز سٹی کے قیام، پا ک آفغان بارڈر،عالمی نمائش کے انعقاد سمیت بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔ وفد میں ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو ممبر و سابق صدر ٹرائبل ایریا چیمبر فیاض علی، آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین سید مہناج الدین باچا ، کنوینئر ایف پی سی سی آئی ریجنل اسٹینڈ نگ کمیٹی برائے ایس ایم ایز عمران انعام ، صدر چارسدہ وومن چیمبر ماہ جبین و دیگر موجود تھے۔

عمران انعام نے وزارت تجارت کے حکام کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ملاقات کے دوران سرتاج احمد خان ، فیاض علی، مہناج الدین باچااور ماہ جبین نے خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ایکسپورٹ میں اضافے، پاک افغان بارڈر کے ذریعے تجارت کے فروغ ، قیمتی پتھروں کی صنعت کی ترقی اور ایکسپورٹ میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکرٹری احمد مجتبیٰ، ڈی جی وقاص عظیم اور ڈائریکٹر احسن ریاض نے ملکی معیشت کی ترقی اور ایکسپورٹ میں اضافے کے حوالے سے تجاویز کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

chitraltimes sartaj fpcci meeting with federal


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65914