Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک کی معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سلیم عابد تبسم کا روز چترال کیلیے اپنی خدمات وقف کرنے کا اعلان

شیئر کریں:

ملک کی معروف ماہر تعلیم سابق وی سی پروفیسر ڈاکٹر سلیم عابد تبسم کا روز چترال کیلیے اپنی خدمات وقف کرنے کا اعلان

چترال ( چترال ٹایمز رپو رٹ ) اعلیِ تعلیم کے میدان میں سرگرم عمل ادارہ روز چترال نے چراغ سے چراغ سے جلانے کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اب پاکستان بھر سے نامی گرامی علمی شخصیات روز کی سرپرستی کرنے کے لئے آگے آنے کا فیصلہ کیا ہے اور ROSE, Chitralکو سپورٹ کرنے کے لئے دست شفقت دراز کرنے کی حامی بھر ی ہیں۔ اس کی تازہ مثال ملک کے ممتاز ماہر تعلیم اور استادپروفیسر ڈاکٹر سلیم عابد تبسم، سابق فیکلٹی ڈین میکینکل انجینئرنگ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ا ینڈ ٹیکنالوجی لاہور۔ فاؤنڈنگ وی سی نمل یونیورسٹی میانوالی، ایکس وی سی بابا فرید انجینئرنگ یونیورسٹی رحیم یار خان ہیں جن سے ROSE, Chitralکے چیرمین ہدایت اللہ نے گزشتہ روز لاہور میں ملاقات کی اور ادارے کے اغراض و مقاصد سے انہیں آگاہ کیا ۔
اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے اور ڈاکٹر سلیم عابد نے اپنی خدمات روز کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ۔ اور چئیرمین روز چترال کو یقین دلایا کہ آج سے وہ لاہور اور پاکستان کے دوسرے علاقوں میں ROSE-CHITRALکے نمائندے کے طور پر کام کرینگے ۔ اورروز چترال کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ۔ جس پر چئیرمین روزنے ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ روز آپ جیسی شخصیات کی شمولیت سے ایک عظیم ادارہ بنے گا اور اپنے منشور کے مطابق بلا تفریق مذہب و مسلک ، اور دیگر امتیازات سے دور رہ کرطلبہ کی خدمت جاری رکھے گا۔

 


شیئر کریں: