Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جامعہ چترال میں وزیر اعلیٰ کالاشہ سکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب 

Posted on
شیئر کریں:

جامعہ چترال میں وزیر اعلیٰ کالاشہ سکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ کالاشہ سکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب یونیورسٹی آف چترال میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ چیف منسٹر کلاشہ اسکالرشپ کی دستیابی کے نتیجے میں یونیورسٹی آف چترال میں کالاشہ کے طلباء کے داخلے میں فی سمسٹر اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں کالاشہ کے 12 طلباء کو اسکالرشپ کے چیک موصول ہوئے۔ وزیر زادہ نے کالاشہ کے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں انھیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مزید اسکالرشپ فراہم کیے جاییں گے۔ پرووسٹ، یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر تاج الدین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف چترال انجینئر ضیاء اللہ نے کالاشہ کے طلباء میں چیک تقسیم کئے۔ وائس چانسلر نے مہمان خصوصی کی شرکت اور کالاشہ کے طلباء کی تعلیم میں دلچسپی ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes cm kalasha schlorship distribution uni chitral2 chitraltimes cm kalasha schlorship distribution uni chitral

chitraltimes cm kalasha schlorship distribution uni chitral3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65891