Chitral Times

Oct 4, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے درجنوں استانیاں اورطلباء وطالبات سراپا احتجاج ، 16مہینوں سے تنخواہیں بند ، کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر، چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے درجنوں استانیاں اورطلباء وطالبات سراپا احتجاج ، 16مہینوں سے تنخواہیں بند ، کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر، چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال(نمائنہد چترال ٹایمز  ) بیسک ایجوکیشن کیونٹی بیسڈ سکول چترال اپر اور لوئیر کے استانیان مس فوزیہ۔ ساجدہ۔بلقیس۔ مصرانہ اور آفتاب جبین نے دیگر کے ہمراہ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گزشتہ 23سالوں سے انتہائی قلیل تنخواہ پر بچوں کو پڑھا رہی ہیں۔سن 2018کو ہمارے تمام81سکولز وفاق سے صوبے کو منتقل ہوئے۔تو صوبہ خیبر پختونخوا کے سکریٹری ایجوکیشن نے ایک سال کے اندر ہماری ملازمتیں مستقل کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کرتے ہوئے ہمارے سکولز ایلمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تحویل میں دیا۔تب سے ہم سہولیات سے محروم ہیں۔نہ ہمیں مستقل کیا گیا اور نہ ہمیں گزشتہ 16 مہینوں سے تنخواہیں دی گئی۔

مہنگائی کے اس دور میں ہم سکول۔گاڑی کے کرائے اور بچوں کے کتابوں کا خرچہ اپنی جیبوں سے کیسے برداشت کریں گے۔ ہر سکول میں کم از کم 50سے زیادہ بچے پڑھ رہے ہیں۔اگر ہم پڑھائی چھوڑ دیں گے تو ان تمام بچوں کا تعلیمی مستقبل تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ ہماری ملازمتیں مستقل کی جائیں۔سولہ مہینوں کی تنخواہ ادا کی جائیں اور بچوں کو کتابین فراہم کی جائی۔ورنہ ہم بھوک ہڑتال کرکے دھرنا دیں گے اور مطالبات کی منظوری تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔ اسے قبل چترال پریس کلب کے سامنے خواتین استانیوں  نے  بچوں کے ہمراہ  زبردست احتجاجی مظاہرہ  کیا۔

chitraltimes becs teachers protest chitral press club press confrence

chitraltimes becs teachers protest chitral press club press 2


شیئر کریں: