Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والا طالب علم ساجد اقبال کا اعزاز،علاقے سے پہلا طالبعلم جو یونیورسٹی اف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے سول انجنیرنگ کے انٹری ٹسٹ میں اوپن میرٹ پر کامیاب

Posted on
شیئر کریں:

کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والا طالب علم ساجد اقبال کا اعزاز،علاقے سے پہلا طالبعلم جو یونیورسٹی اف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے سول انجنیرنگ کے انٹری ٹسٹ میں اوپن میرٹ پر کامیاب

رومبور( فتح اللہ) واادی کلاش رمبور سے تعلق رکھنے والا قابل فرزند ساجد اقبال نے یونیورسٹی اف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے سول انجنیرنگ کے انٹری ٹسٹ میں اوپن میرٹ پر کامیابی حاصل کی ہے ساجد اقبال پہلا کلاشی نوجوان ہے جو اوپن میرٹ پر انجنیئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کر نے میں کامیاب ہوا ہے ساجد اقبال چترال کے مایہ ناز قدیم تعلیمی ادارے گورنمنٹ سنٹینیئل ماڈل ہائی سکول فار بوائز چترال سے میڑک کا امتحان اغزازی نمبروں سے پاس کرچکا ہے ساجد اقبال ایک تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اس کے بڑے بھائی محمد اقبال باٹنی کا لیکچرار ہے زرداری اسلام اباد میں محکمہ قانون میں گریڈ سولہ میں پرائیوٹ سیکرٹری ہے اور ایک بھائی احمد فراز قائد اعظم یونیورسٹی سے ایم فل سکالر ہے یاد رہے کہ تمام بھائی گورنمنٹ سنٹنئیل ہائی سکول چترال سے میٹرک پاس کرچکے ہیں۔

اس موقع پر کالاشی عمایدین کا کہنا ہے کہ تمام کلاشی قبیلے کو اپنے ان عظیم سپوتوں پر ناز ہے اور سنٹنئیل ہائی سکول چترال کے پرنسپل اور تمام اساتذئے کرام کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ساجد اقبال ان کے خاندان ان کے چاہنے والوں اور ان کے اساتذئے کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔


شیئر کریں: