Chitral Times

Oct 3, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پریڈ گراونڈ میں نوجوان فٹبالر منصور کے نام پر ایک انکلوژر سیٹ کیا جاۓ تاکہ ان کی یاد باقی رہے۔قاضی فیصل

شیئر کریں:

چترال پریڈ گراونڈ میں نوجوان فٹبالر منصور کے نام پر ایک انکلوژر سیٹ کیا جاۓ تاکہ ان کی یاد باقی رہے۔قاضی فیصل

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز)پاکستان پیپلزپارٹی لوئر چترال کے ضلعی جنرل سکریٹری قاضی فیصل احمد سعید نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چند دن پہلے لوٹکوہ سے تعلق رکھنےوالے عظیم نوجوان فٹ بالر منصور جو کہ پریڈ گراونڈ چترال ٹاؤن میں فٹبال میچ کے دوران زخمی ہوۓ اور بعد میں جان بحق ہوگۓان کی اچانک موت پورے چترال کا ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے غم زادہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور چترال کے ڈپٹی کمشنر، فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر اورجی سی ایم ایس چترال کے پرنسپل سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید منصور کی یاد میں پریڈ گراونڈ میں ایک انکلوژر سیٹ کیا جاۓ تاکہ ان کی یاد باقی رہے ۔

انہوں نے ضلعی سطح پر منصور میموریل ٹورنمنٹ منعقد کرانے اور منصور کے نام کو فٹ بال کی دنیا میں زندہ رکھنے کے لۓ کوٸی ٹوکن یادگاری شیلڈ وغیرہ جاری کرنے کابھی مطالبہ کیا ۔

qazi faisal


شیئر کریں: