Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی ایل ایس او کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف پیکچ تقسیم کئے گئے

Posted on
شیئر کریں:

بی ایل ایس او کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف پیکچ تقسیم کئے گئے

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (بی ایل ایس او) کے زیر اہتمام کھوژ،پاؤریارخون،آوی اور ریشن کے متاثرین میں دستگیر نواز کے تعاؤں سے ریلیف پیکچ تقسیم کئے گئے۔۔اس موقع پر بونی میں اے۔کے۔ار۔ایس۔پی۔  کے ایریا پروگرام منیجرفرید احمد، پاؤر یارخون میں میراگرام وی،سی کے چیرمین اکبر علی اور چپاڑی میں ویلج کونسل کے چیرمین محمد علی کی موجودگی میں  بی ایل ایس او کے اسٹاف اخترالدیں اور شگفتہ کنول نے ریلیف تقسیم کئے۔

 

اس موقع پر دستگیر نواز کے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ دستگیر نواز اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثریں کی بحالی تک ان کی ہر ممکن مدد کی کوشش کریں گے۔اس سے قبل 2016 میں بھی سحرش خان (جو کہ دستگیر نواز کی بڑی بہن ہے) سیلاب اور زلزلہ کے دوراں لوگوں کی مدد کی تھی۔اس موقع پر دستگیر نواز اور اس کے ساتھیوں کی کامیابی کے لئے جو اس کار خیر میں حصہ لیا کامیابی کے لئے دعا کی گیں۔

 

اس موقع پر معززیں نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے۔سندھ،بلوچستان،جنوبی پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے بعض علاقے بہت متاثر ہو چکے ہیں۔صوبائی اور وفاقی حکومت اپنی محدود وسائل کے باؤجود لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔لیکن تقصانات اتنے زیادہ ہوئے ہیں کہ اکیلا حکومت کے لئے ان کو پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔پاکستان میں جو ڈونرز ہیں وہ ڈاؤں ڈسٹرکٹ میں بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک اپر چترال میں ریلیف،بحالی کے لئے کوی ڈونر نہیں آئے ہیں۔لہذا ہم ان تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی دستگیر نواز کی قدم پر چلتے ہوئے چترال میں متاثرہ لوگوں کے لئے آگے آئیں ۔

chitraltimes blso booni relief packages


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65755