Chitral Times

Oct 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پریڈ گراونڈ چترال کے دیواروں پر کھیل کے دوران سیفٹی فوم لگانے کا فوری بندوبست کیا جائے۔قاری جمال عبد الناصر

شیئر کریں:

پریڈ گراونڈ چترال کے دیواروں پر کھیل کے دوران سیفٹی فوم لگانے کا فوری بندوبست کیا جائے۔قاری جمال عبد الناصر

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ہمارے نوجوانوں کا بھی ہم پر حق ہے نوجوانوں کی حوصلہ افزائ سے معاشرے میں بہتری ائیگی نوجوان کا تعلق کسی بھی علاقے کسی بھی جماعت اور کسی بھی مسلک یا قومیت سے ہو ہم لئے قابل احترام ہیں چند دن پہلے پریڈ گراونڈ چترال میں ایک نوجوان فٹ بال پلیر منصور کھیل کے دوران زخمی ہوئے بیہوشی کے عالم میں پشاور پہنچایا گیا لیکن نوجوان کھیلاڑی اللہ پاک کو پیارے ہوگئے کھیل معاشرے میں نوجوانوں کو صحت مند رہنے اور رکھنے کے لئے بے حد مفید ہے کھیلاڑی ملک اور ملک کے اندر اپنے علاقوں کے نام بھی کھیل کے میدان میں روشن بہترین کردار اداء کرتے ہیں چونکہ یہ نوجوان کھیلاڑی کھیل کے دوران زخمی ہونے کے بعد وفات پا گئے ہیں میں درخواست کر رہا ہوں۔ صوبائ وزیر اعلی وزیر سپورٹس ڈپٹی کمشنر چترال ڈائیریکٹر سپورٹس سے کہ حکومت کی طرف سے اس نوجوان کے ورثاء کے ساتھ معقول امداد دی جائے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے بھی ریلیف کی مد میں تعاون کی جائے تاکہ اس پسمندہ ضلع چترال کے نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائ ہو اور نوجوان کھیل کے میدان میں بھی اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرنے میں کردار اداء کر سکیں جیسا کہ دوبئ میں ایشیاء کرکٹ کپ میں کرکٹ پلیر نسیم شاہ نے مملکت خدا داد پاکستان کا نام روشن کیا نیز میری گزارش ہے کہ پریڈ گراونڈ چترال کے دیواروں پر کھیل کے دوران سیفٹی فوم لگانے کا فوری بندوبست کی جائے کیوںکہ سایڈ لائین اور دیوار کے مابین ایک فٹ فاصلہ نہیں اس لئے سیفٹی فوم کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچا جا سکے

etae test chitral parade ground scaled


شیئر کریں: