Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے اپر اور لویر چترال میں کارکنان کی ریلی اور جلسہ

Posted on
شیئر کریں:

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے اپر اور لویر چترال میں کارکنان کی ریلی اور جلسہ

اپر /لویر چترال ( نمایندگان چترال ٹایمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی اورلویر چترال شہر میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں احتجاجی ریلی اور جلسے منعقد کیے گیے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
لویر چترال میں ایک ریلی نکالی گیی جو پریس کلب کے سامنے احتتام پذیر ہویی۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آیی کی سینیر رہنما عبد الطیف اور جنرل سیکریٹری لوچترال فخر اعظم کررہے تھے۔ ریلی میں پی ٹی ایی کے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور عمران خان کے ساتھ مکمل یکجتہی کا اظہار کیاگیا۔ریلی میں تحصیل چیرمین موڑکہو تورکہو میر جمشید ودیگررہنمابھی شامل تھے۔ جنھوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ عمران خان کے ایک کال کے فاصلے پر ہیں اورچیرمین انھیں  ہرقربانی کیلیے تیارپاییں گے۔

PTI Protest chitral

اسی طرح نماز مغرب کے بعد بونی چوک سے کارکناں احتجاجی ریلی نکالی جو بعد میں جلسہ کی شکل اختیار کی کارکنوں کے علاوه پاکستان تحریک انصاف کےسنئیر قیادت بھی موجودتھی۔جنرل سکرٹری پاکستان تحریک انصاف اپر چترال علاوالدین عرفی، نائب صدر خواتین ونگ ملاکنڈ ڈویژن ثریا بی بی،صدر خواتین ونگ اپر چترال رشیدہ کائےاور انفارمیشن سکرٹری اپر چترال افگن رضا جلسہ میں موجود تھے

ریجن نائب صدر خواتین ونگ ثریا بی بی اور جنرل سکرٹری پاکستان تحریک انصاف علاوالدین عرفی جلسے سے خطاب کی جبکہ افگن رضا اسٹیج کے فرائض نبھائی۔مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عالمی سازش کے تحت کرسی سے ہٹا کر امپورٹیڈ حکومت کےلیے راہ ہموار کی گئی جو کہ پاکستانی عوام کو غلام بنانے کی سازش ہے پاکستان تحریک انصاف کے مقررین نے کہا کہ اس سازش کو کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔چیرمین عمران خان سابق حکومت کی بدترین معاشی بحران اور عالمی وباکے باوجود اپنی بہترین حکمت عملی اور بہترین پالیسیوں کے بدولت پاکستان کی معشیت کو مستحکم رکھنے کی بھر پور کوشش کی اور کامیاب ہوئے۔ جسے امپورٹیڈ حکومت آکر ایک بار اپنی بدترین کرپشن کے بل بوتے خطرے سے دوچار کردیا۔

اس وقت خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی سازشیں غروج پر ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ان سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے کمر بستہ ہے اور ورکر سیسہ پلائی ہویی دیوار کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان کی ایک کال کا انتظار ہے۔جب بھی کال دی تو تحریک انصاف کے ورکر اپنے قائد کےحکم پر جان دینے کو تیار ہیں جلسہ میں امپورٹیڈ حکومت نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

chitraltimes pti protest booni upper chitral on imran call3 chitraltimes pti protest booni upper chitral on imran call1 chitraltimes pti protest booni upper chitral on imran call


شیئر کریں: