Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال سول سوسائٹی لیڈرز کا اپر چترال کا پانچ روزہ دورہ

شیئر کریں:

لوئر چترال سول سوسائٹی لیڈرز کا اپر چترال کا پانچ روزہ دورہ ۔ گروپ بونی لاسپور یارخون کی وزٹ بھی کرے گی ۔ پانچ روزہ دورے کا مقصد کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

چترال (محکم الدین ) سول سوسائٹی لیڈر گروپ لوئر چترال آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے پانچ روزہ دورے پر بونی پہنچ گئے ۔ لیڈرز گروپ میں چھ خواتین اور دو مرد شامل ہیں ۔ جبکہ معروف سوشل ایکٹی وسٹ شاعرو ادیب فریدہ سلطانہ گروپ کی قیادت کر رہی ہیں ۔ اس گروپ میں دروش سے دو خواتین ایک مرد بمبوریت ،رمبور سے ایک ایک اور چترال ٹاون سے دو خواتیںن شامل ہیں ۔ جبکہ اے کے آر ایس پی کی طرف سے شگفتہ اس ٹیم کی سہولت کاری کر رہی ہیں ۔ دورے پر روانگی سے قبل شائستہ جبیں انچارج انسٹیٹیوشنل ڈویلپمنٹ نے گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ۔ کہ دورے کا مقصد اپر چترال میں حکومت اور مختلف غیر سرکاری اداروں کی طرف سے کئے جانے والے کاروباری ، زرعی ، تعلیمی ، طبی اور ثقافتی اقدامات کے مثبت نتائج سے لوگوں کی طرز زندگی میں تبدیلی کا جائزہ لینے اور انہیں اپنے مقام پر ریپلیکیٹ کرنے کیلئے ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تجربات اور نالج کا تبادلہ ترقی کی راہیں کھولنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی کوشش ہے ۔ کہ چترال کے لوگ زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوں ۔ انہوں نے گروپ سے کہا ۔ کہ آپ سول سوسائٹی کے نمایندے ہیں ۔ آپ کی بہتر رہنمائی سےکمیونٹی میں ترقی کی راہیں کھل سکتی ہیں ۔ گروپ بونی میں مختلف اداروں کی وزٹ کر ے گا ۔ جبکہ لاسپور اور یارخون کی وزٹ بھی پروگرام میں شام ہیں۔

chitraltimes lower chitral leaders visit upper


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65588