Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ایک اور قابل فخر فرزند صبیح الدین کا اعزاز، پاک فضایہ میں بطور لڑاکا پائلٹ کورس مکمل کرلی

شیئر کریں:

چترال کے ایک اور قابل فخر فرزند صبیح الدین کا اعزاز، پاک فضایہ میں بطور لڑاکا پائلٹ کورس مکمل کرلی

کراچی (عنایت شمسی) چترال کے قابل فخر فرزند صبیح الدین ولد کرنل( ر) نظام الدین رواں ماہ کے آخر میں پاک فضائیہ کی تربیت گاہ اصغر خان اکیڈمی رسالپور سے پاس آؤٹ ہو کر پاکستان کے جنگی جہازوں کے پائلٹ کا اعزاز حاصل کریں گے۔ صبیح الدین پاکستان ارمی کے ریٹایر ڈ کرنل ریٹایرڈ نظام الدین کا فرزند ارجمند ہیں ، آپ کا تعلق اپر چترال کے گاؤں زئیت سے ہے۔ وہ ۲۰۱۸میں بطور جی ڈی پایلیٹ پاک فضایہ میں شامل ہوا تھا۔

وہ اصغر خان اکیڈمی رسالپور کے سب سے ٹاپ کیڈٹ اور اکیڈمی کے انڈر آفیسر ہیں۔ آج کل اصغر خان اکیڈمی کے کیڈٹس کا دستہ ان کی قیادت میں مزار قائد کراچی میں بطور گارڈ تعیناتی کیلے آیا ہے۔ کل بروز منگل مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں ان کا دستہ اپنے فرائض سنبھالے گا۔

اس بار اس تقریب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ایک کی جگہ چترال کے دو فرزند اپنے ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کریں گے۔ مزار قائد کے فاتحہ خواں و خطیب قاری محمد شمس الدین جن کا تعلق بھی چترال سے ہے اور وہ ملکی سطح پر جانی پہچانی شخصیت ہیں، گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں فاتحہ خوانی اور دعا کا فریضہ انجام دیں گے جبکہ پائلٹ صبیح الدین چترالی مزار قائد پہ پاک فضائیہ کے گارڈز کی کمان سنبھالیں گے۔ تقریب کل بروز منگل صبح 8 بج کر 15 منٹ پہ ہوگی، جسے تمام سرکاری اور پرائیوٹ ٹی وی چینلز پہ براہ راست دکھایا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65506