Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا حکومت ایک ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے تمام گریجویٹ ڈگری کالجوں میں تعلیم کارڈ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ وزیراعلیِ

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا حکومت ایک ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے تمام گریجویٹ ڈگری کالجوں میں تعلیم کارڈ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر کے روز ضلع صوابی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ویمن یونیورسٹی صوابی میں نئے قائم کیے گئے اکیڈمک بلاک، ایڈمنسٹریشن بلاک اور فیکلٹی ہاسٹل کا باضابطہ افتتاح کیا ہے۔ یہ منصوبے 39 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے گجو خان میڈیکل کالج کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ 134 کنال 8 مرلہ رقبے پر مشتمل یہ عمارت 2.59 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے مکمل کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گجو خان میڈیکل کالج گزشتہ کئی سالوں سے ہسپتال کی عمارت میں قائم ہے جس کیلئے اپنی عمارت کی تعمیر وقت کی اشد ضرورت ہے۔ عمارت کی تکمیل پر فی بیچ 150 طلبہ جبکہ مجموعی طور پر 750 طلبہ اس کالج میں میڈیکل تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔

 

اسی طرح وزیر اعلیٰ نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں نو قائم ایمرجنسی اینڈ برن یونٹ کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی ، وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا ، صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش ، سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اور معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبد الکریم تورڈھیر بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ ویمن یونیورسٹی صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ایک ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے تمام گریجویٹ ڈگری کالجوں میں تعلیم کارڈ متعارف کرانے جا رہی ہے جس سے 2 لاکھ 44 ہزار طلباء مفت گریجویشن کر سکیں گے۔ صوبائی حکومت کی توجہ معیار تعلیم کی بہتری پر مرکوز ہے، ہم ڈگری ہولڈرز نہیں بلکہ مختلف شعبوں میں ماہرین پیدا کرنا چاہتے ہیں جو زمانے کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق قومی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

 

وزیراعلی نے کہا کہ ان کی حکومت نے تمام شعبوں میں گراں قدر اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کا حتمی مقصد عام آدمی کی خدمات تک آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ اس سلسلے میں شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت معاشرے کے تمام طبقات کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اوراس مقصد کے لیے سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم و تحقیق کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خطیر وسائل خرچ کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی آنے والی نسل کو بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے لیے تیار کرنا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں بعض قوانین سو سال سے زائد پرانے ہیں جنہیں جدید دور کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے ۔

 

محمود خان نے مزید کہاکہ ترقیاتی منصوبے عوامی ضرورت کو مدنظر رکھ کر قائم ہونے چاہئیں اور ان منصوبوں کیلئے حقیقت پسندانہ فزبیلٹی اسٹڈیز کا ہونا ناگزیر ہے۔ یہ عوام کا پیسہ ہے جس کا ہر صورت میں شفاف اور موثر استعمال یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے محض منصوبوں کے اعلانات میں دلچسپی نہیں رکھتی بلکہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ۔ وزیراعلی نے اس موقع پر جدون کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

chitraltimes cm kp visit sawab inagurated

 

 

 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے جب پاک افواج نے دشمن پر واضح کردیا تھا کہ اگر ہم اسلام دشمن قوتوں کی شدید مزاحمت کے باوجود آزادی حاصل کر سکتے ہیں تو اس آزادی کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے جب پاک افواج نے دشمن پر واضح کردیا تھا کہ اگر ہم اسلام دشمن قوتوں کی شدید مزاحمت کے باوجود آزادی حاصل کر سکتے ہیں تو اس آزادی کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس کی کوئی سازش کارگر ثابت نہیں ہو گی آج پاکستان نہ صرف مضبوط ہے بلکہ ناقابل تسخیر بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ پاکستان کی بقاءو سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کر دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور اپنے وطن کی سلامتی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے دن مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا جذبہ دیدنی تھا اور آج اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ پاکستانی قوم میں ایک نیا جذبہ پیداکرتی ہے اور دنیا اس بات کو مان لے کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کی حفاظت, ترقی اور خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔محمود خان نے اس موقع پر وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ ہم اپنے شہداءکا خوان رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ محمود خان نے اس موقع پر کشمیری عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو آسان نہ لے، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے اس مسئلہ کی نزاکت اور حساسیت کو سمجھےں اور مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کی چاہت کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم کل بھی اپنے کشمیری عوام کے ساتھ تھے ، آج بھی ان کے ساتھ ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65479