Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش نے متعدد سنیئر اراکین کی رکنیت بحال کردی

شیئر کریں:

جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش نے متعدد سنیئر اراکین کی رکنیت بحال کردی

دروش (نمایندہ چترال ٹایمز) جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے کابینہ نے اپنے ایک اہم اجلاس کے بعد دروش سے تعلق رکھنے والے متعدد سنیئر راہنماؤں کی رکنیت بحال کردی ہے۔ جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کی طرف سے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ تحصیل کابینہ کا اجلاس زیر صدارت تحصیل امیر قاری محمد یحییٰ منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر غور آئے اور اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ کابینہ اجلاس میں تحصیل دروش کابینہ نے بالاتفاق جماعت کے وسیع تر مفاد اور جذبہ خیر سگالی کے تحت دروش سے تعلق رکھنے والے جمعیت علماء اسلام کے متعدد سنیئر اراکین کی بنیادی رکنیت غیر مشروط طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جن سنیئر اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ان میں سابق امیر مولانا انعام الحق، سابق ناظم و امیدوار برائے تحصیل چیئرمین شیر محمد خان، سابق ممبر تحصیل کونسل چترال قاضی قسوراللہ قریشی،سابق صوبائی معاؤن سالار صلاح الدین طوفان، قاضی کفایت اللہ، مولانا شہباز، حافظ شفیع اللہ، مفتی فہیم رضا، قاری نوید اقبال، قاضی شفیق احمد، مفتی وحید الرحمن، مولانا سیف اللہ اور مولانا بشیر اکبر شامل ہیں۔


شیئر کریں: