Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پروازوں کی منسوخی کے سبب ”روز چترال” نے ایجوکیشن سمٹ کو موخر کردیا 

شیئر کریں:

پروازوں کی منسوخی کے سبب ”روز چترال” نے ایجوکیشن سمٹ کو موخر کردیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹایمز ) غیر سرکاری ادارہ روز چترال کے آفس میں ROSE, Chitral کے ایگزیکٹیو باڈی کا ایک اہم اجلاس چیرمین ہدایت اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انے والے چترال ایجوکیشن سمٹ کے سلسلے میں امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس اجلاس میں پورے ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ہلاک شداگان کی مغفرت کی دعا کی گئی۔

اس اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ملک بھر میں تباہ کن سیلاب کے بعد کی صورتحال اور اسلام آباد اور چترال کے درمیان چلنے والی پی۔آئی۔ اے کی فلائیٹ فنی خرابی کی وجہ سے پندرہ اکتوبر تک موخر ہونے کی وجہ سے انے والے سمٹ کو بھی فی الحال موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ آے والے ہمارے معزز اور خاص مہمانوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ چونک اس سمٹ میں ملک بھر سے وی۔آئی۔ پیز، تعلیمی اداروں کے سربراہان، میڈیا ہاوسز کے سربراہان اور صحافییوں کی شرکت متوقع تھی اس لئے فلائیٹ کی صورتحال اور سیلاب کی وجہ سے مشکلات کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جوں ہی فلائٹ بحال ہونگی اور سیلاب کی وجہ سے سفری سہولیات میں حائل رکاویٹیں دور ہونگی تو سمٹ کو منعقد کرنے کے لئے مشاورت کے بعد اور مہمان گرامی کی شرکت کنفرم کرنے کے بعد ائندہ تاریخ سے میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

دریں اثنا روز کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں پیرا بیگ گرم چشمہ چترال سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہار بیٹی ہیرہ ناز دختر گل عجب جو کہ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں بی۔ڈی۔ایس کی طالبہ ہے کو اسکالر شپ کا چیک دیا گیا۔ ہیرہ ناز ناز اپنے پورے تعلیمی کٰیرئر میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایف ایس سی میں آغا خان ایکزامینیشن بورڈ سے پورے پاکستان میں ٹاپ کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔انکی اس شاندار کارکردگی کے لئے ROSE, Chitral کی گزشتہ میٹنگ میں انکی حوصلہ افزاٰئی کے لئے انھیں یہ سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس تقریب کے خاص مہمان چترال نیشنل بنک کے منیجر امجد اے ثانی تھے۔ امجد نہ صرف چترال کے ایک قابل فخر فرزند ہیں بلکہ ROSE,Chitral کے ایک مستقل ڈونر اورمحسن ہیں۔ آنے والے چترال ایجوکیشن سمٹ میں امجد کا ایک خاص کردار ہے ۔ اس تقریب میں طالب ہیرہ ناز کے والد گل عجبنے شرکت کی اور طالبہ کیطرف سے پچاس ہزار کا چیک وصول کیا۔ اس موقع پر روز چترROSE,Chitral کے ایکزیگٹیو کے ممبران بھی موجود تھے۔

chitraltimes Rose schlorship for another student hira naz


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
65379