Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی سیلابی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان چترال کافوری  دورہ کریں۔۔ آل پولٹیکل پارٹیز   

Posted on
شیئر کریں:

چترال کی سیلابی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان چترال کافوری  دورہ کریں۔۔ آل پولٹیکل پارٹیز

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز ) حالیہ سیلاب میں نقصانات کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لویر چترال کی دعوت پر تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی سربراہوں اور قیادت پر مشتمل آل پارٹیز اجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی پی پی کی ضلعی صدر انجینئر فضل ربی جان نے کی جبکہ مولانا عبدالرحمن (جے یو آئی)، الحاج عیدالحسین (اے این پی)، مولانا اخونزادہ رحمت اللہ (جماعت اسلامی) نے اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد وزیرا عظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اپیل کی گئی کہ وہ چترال میں سیلاب اور صوبائی حکومت کی سوتیلی ماں جیسی سلوک کی وجہ سے عوام کی مخدوش حالت خود دیکھنے کے لئے فوری طور پر چترال کا دورہ کرے۔

 

قرارداد میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے روئیے کی مذمت کی گئی کہ وہ ریلیف اور بحالی کے دوران تمام پارٹیز کو نظر انداز کرکے صرف ایک پارٹی کی مشاورت سے کام کررہا ہے۔ آل پارٹیز کے رہنماؤ ں نے مزید مطالبہ کیاکہ ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن فوری طور پر تمام پارٹیز اور ضلع کے اندر دیگر تنظیمات کے نمائندگان کا اجلاس بلائے اور ریلیف اور بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دے اور آئندہ تمام پارٹیز کو اعتماد میں لے کر اقدامات کرے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے کی گئی ریلیف اور بحالی کے تمام اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ اجلاس میں پی پی پی کے جنرل سیکرٹری قاضی فیصل، تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری وجیہ الدین اور مولانا جمشید، جے یو آئی کے عبدالسمیع آزاد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد کوثر ایڈوکیٹ، محمد ولی المعروف اورغوچ چیرمین، اے این پی کے ڈاکٹر سردار احمد نے بھی شرکت کی۔

chitraltimes all poltical parties meeting chitral press club

chitraltimes all poltical parties meeting chitral press club3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65341