
چترال اپر؛ بونی گول قسماندہ روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز، تین سال میں پروجیکٹ مکمل ہوگا۔
چترال اپر؛ بونی گول قسماندہ روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز، تین سال میں پروجیکٹ مکمل ہوگا۔
بونی ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیرہ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی براۓ اقلیتی اُمور وزیر زادہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوۓ پی ٹی آئی چترال کی سینئر قیادت نے پیر کے دن بونی گول لوٹ چھتُر روڈ جس کو “مہر علی روڈ” کا نام دیا گیا ہے پر فتنہ کاٹ کر پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
تحصیل مئیر سردار حکیم، پی ٹی آئی کے سینئر لیڈرشپ: رحمت غاذی ، عبدول لطیف اور آفتاب طاہر اس افتتاحی تقریب میں شامل تھے۔ جبکہ سول انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی سی اپر چترال وا سیٹلمینٹ آفیسر براۓ چترال فدا الکریم اور “ایس ڈی او” سی اینڈ ڈبلو نے شرکت کیے۔ تقریب کے صدرِ محفل الواعظ قاسم علی، جبکہ اسٹیج کے فرائض، کسان کونسلر بونی ٹو دیدار ولی میر سر انجام دے رہے تھے۔
تقریب میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شراکاء سے گفتگو کرتے ہوئے صدرِ محفل کا کہنا تھا کہ ہر گھر تک گاڑی کی رسائی انسانی معاشرے کا ایک اہم پہلو ہیں، اور اس اہم کام کو سرانجام دینے کے لیےکسی بھی املاک کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ تحصیل مئیر کا کہنا تھا جب بھی کہیں حادثہ رونما ہوجائے تو پہلی سوچ یہ ہوتی ہے کہ آیا اس متاثرہ جگہے پر گاڑی پہنچ سکتی ہے یا نہیں؟ جدھر بھی اس کا جواب نفی ہوتا ہے تو نقصانات بھی ذیادہ ہوتے ہیں۔
بونی گول لوٹ چھتُر روڈ ایک کلو میٹر پر محیط روڈ ہے۔ اس سے متعدد گھرانے مستفید ہونگے۔ اس پروجیکٹ میں زمین کے مالکان کو کسی بھی قسم کا معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔
پروجیکٹ کے بارے میں “ایس ڈی او” سی اینڈ ڈبلیو کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ تین مراحل میں مکمل ہوگا، پہلے مرحالے میں روڈ کے لیے جگہے کو ہموار کیا جاۓ گا، جس پر کام شروع ہوگیا ہے۔ یہ پروجیکٹ تین سال میں تکمیل کو پہنچے گا اور اس کے لیے 8٠9 ملین روپے رکھا گیا ہے۔
تقریب کے آخر میں سماجی کارکن وا چئیرمین چپس رحمت علی جعفر دوست نے سیاسی و سول قیادت بلخصوص وزیرزادہ
اور تمام زمین ملکان کا شکرایہ ادا کیا، جن کی کاوشوں کی وجہ سے یہ سب کچھ ممکن ہوا اور اُمید بھی ظاہر کیا کہ اس پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں سب اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے۔