Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آیی اپر چترال کی قیادت کا ڈپٹی کمشنرسے ملاقات، متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے لائحہ عمل طے

شیئر کریں:

پی ٹی آیی اپر چترال کی قیادت کا ڈپٹی کمشنرسے ملاقات ، سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے لائحہ عمل طے

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے اپر چترال کے دورے کے بعد ڈسٹرکٹ کابینہ پاکستان تحریک انصاف اپر چترال سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام تیز کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

میٹنگ میں اپر چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک،جنرل سیکریٹری علاؤ الدین عرفی،تحصیل چیرمین تورکھو موڑکھو جمشید میر،سئنیر رہنما و سابق صدر پی ٹی آی چترال رحمت غازی،وائس پریزیڈنٹ حبیب اللہ شاہ، وائس چیرمین ویلج کونسل آوی نور عالم اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اپر چترال افگن رضا شامل تھے۔

میٹنگ میں اپر چترال کے مختلف سڑکوں،نہروں،واٹر سپلائی کے اسکیموں کی فوری بحالی کیلئے لائحہ عمل طے کیے گئے۔ اس کے علاؤہ ایکسین سی اینڈڈبلیو،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اپر چترال سے بھی ملے اور انہیں بھی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم سے بھی ملاقات کی اور ٹی ایم اے کے ماتحت تمام منصوبوں کو میرٹ پر بروقت پایے تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا گیا۔

chitraltimes pti upper cabinet met dc upper chitral2 chitraltimes pti upper cabinet met sdo irrigation chitraltimes pti upper cabinet met xen cnw chitraltimes pti upper chitral met chairman tehsil council mastuj


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65254