Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال متاثرہ علاقہ گولین اور شیشی کوہ میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کی امدادی سرگرمیاں جاری 

Posted on
شیئر کریں:

لوئر چترال متاثرہ علاقہ گولین اور شیشی کوہ میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کی امدادی سرگرمیاں جاری

لوئر چترال(نمایندہ چترال ٹایمز ) حالیہ بارشوں کے نتیجے میں لوئر چترال متاثرہ علاقہ گولین میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریسکیو1122 کے جوانوں نے لوئر چترال گولین کے گاؤں بکھا میں امدادی کارروائیاں کیں، ریسکیو1122 کے جوانوں نے متاثرہ علاقہ گولین بھکا میں عارضی پل بنا کر 40 افراد کو ریسکیو کیا، مقامی آبادی کے لئے ریسکیو1122 کے جوانوں ٹینٹ نصب کئے اور متاثرین علاقہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیں، ریسکیو1122 کی ٹیمیں متاثرین سیلاب کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں،

chitraltimes rescue1122 rescue operation golain chitral lower chitraltimes rescue1122 rescue operation golain chitral lower 2 chitraltimes rescue1122 rescue operation golain chitral lower 3 chitraltimes rescue1122 rescue operation golain chitral lower 4 chitraltimes rescue1122 rescue operation golain chitral lower 5

دریں اثنا لوئر چترال تحصیل دروش حالہ بارشوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقے شیشی میں ریسکیو 1122 لوئر چترال کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریسکیو 1122 کے جوان سیلاب سے متاثرہ علاقہ شیشی میں مقامی آبادی کے ساتھ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ریسکیو1122 کے جوان متاثرہ علاقے میں مقامی افراد کی امداد کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقے کے مقامی افراد کو ابتدائی طبی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں، شیشی کوہ بارشوں کے دوران سیلاب ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 35 سے مقامی افراد کو ریسکیو کیا تھا، ریسکیو1122 کی طرف سے جاری پریس رییلز میں کہا گیا ہے کہ ہر کویی  کسی بھی ایمرجنسی کی صورت ریسکیو1122 کے ٹول فری نمبر “1122” پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

chitraltimes rescue1122 rescue operation shishikoh chitral lower

chitraltimes rescue1122 rescue operation shishikoh chitral lower2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
65170