Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب نے 15کلومیٹر طویل وادی میں درجنوں جیپ ایبل اور پیدل رابطہ پل اور سڑک بہالے گئی

شیئر کریں:

گولین گول میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب نے 15کلومیٹر طویل وادی میں درجنوں جیپ ایبل اور پیدل رابطہ پل اور سڑک بہالے گئی

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) چترال کی مختلف وادیوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کاسلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چترال شہر کے قریب واقع بونی روڈ پر واقع گولین گول میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب نے 15کلومیٹر طویل وادی میں درجنوں جیپ ایبل اور پیدل رابطہ پل اور سڑک بہالے گئی جبکہ پچاس سے ذیادہ گھر وں کو مکمل اور جزوی طور پر نقصان پہنچا اور دو مساجد بھی شہید ہوگئے۔ گولین ویلی کے تقریباً چار سو گھرانے کے افرا د ووادی کے اندر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانا بھی ممکن نہیں رہا جبکہ مین روڈ سے گولین ویلی میں داخل ہونے والی سڑک اور رابطہ پل کے سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے وادی میں داخل ہونا مشکل ہوگیا ہے۔ چترال شہر کو پانی کی سپلائی کرنے والی واٹر سپلائی اسکیم بھی سیلاب برد ہوگئی ہے جس سے شہر اور مضافاتی گاؤں میں پینے کے قلت پید ا ہوگئی ہے۔ واپڈا کے 108میگاواٹ ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے ڈایورژن اسٹرکچر اور پاؤر چینل کو بھی سیلاب نے نقصان پہنچادیا ہے جس سے بجلی گھر کی پیدوار بند ہوگئی ہے۔

chitraltimes golain valley flood 3 chitraltimes golain valley flood 2 chitraltimes golain valley flood

chitraltimes golain flood hit residential area chitraltimes golain flood hit residential area1 chitraltimes golain flood hit residential area2 chitraltimes golain flood hit residential area3 chitraltimes golain flood hit residential area4 chitraltimes golain flood hit road infrastructure

chitraltimes golain flood hit infrastructure


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65158