Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیِ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی بروقت عملداری کیلئے پارلیمنٹیرئینز کو زمہ داریاں سونپ دیں، چترال لوئر اور اپر کیلئے وزیرزادہ فوکل پرسن مقرر

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعلیِ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی بروقت عملداری کیلئے پارلیمنٹیرئینز کو زمہ داریاں سونپ دیں، چترال لوئر اور اپر کیلئے وزیرزادہ فوکل پرسن مقرر

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی بروقت عملداری کیلئے پارلیمنٹیرئینز کو زمہ داریاں سونپ دیں، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پارلیمنٹیرئینز کو ضلع و علاقہ کی مناسبت سے امدادی سرگرمیوں اور حکومت مشینری کو مزید فعال بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ فوکل پرسن متعلقہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت امدادی سرگرمیوں کی بروقت بجاآوری کیلئے دیگر متعلقہ محکموں سے روابط استوار رکھیں گے۔ اعلامیے کے مطابق پشاور کیلئے سابقہ ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ، دیگر ارکان میں وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ایم پی اے آصف خان اور ارباب جہانداد خان شامل ہیں۔ چارسدہ کیلئے وزیر برائے قانون فضل شکور خان فوکل پرسن برائے امدادی سرگرمیاں مقرر کئے گئے ہیں۔اسی طرح نوشہرہ کیلئے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز خلیق الرحمان کو فوکل پرسن برائے امدادی سرگرمیاں مقرر کیا گیا ہے۔ مردان کیلئے عاطف خان، صوابی کیلئے شہرام خان ترکئی جبکہ سوات کیلئے سابقہ ایم این اے مراد سعید فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ شانگلہ کیلئے شوکت علی یوسفزئی، دیر پائیں کیلئے شفیع اللہ خان، دیر بالا کیلئے سابقہ ایم این اے صبغت اللہ فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔اعلامیہ میں کوہستان اور کولئی پالس کیلئے محمد دیدار، چترال لوئر اور اپر کیلئے وزیرزادہ جبکہ مانسہرہ کیلئے سیداحمد حسین شاہ فوکل فرسن برائے امدادی سرگرمیاں مقرر جبکہ ڈی آئی خان اور ٹانک کیلئے سابقہ ایم این اے علی امین گنڈاپور کو فوکل پرسن جبکہ دیگر ٹیم ممبران میں فیصل امین گنڈاپور اور آغاز اکرام اللہ خان گنڈاپور کو مقرر کیا گیا ہے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
65150